جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

ذہنی صحت کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،بخت محمد کاکڑ

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذہنی صحت کو عمومی صحت کے مباحث اور صحت عامہ کے نظام میں اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے جبکہ گلوبل برڈن آف ڈیزیز کے مطابق مجموعی بیماریوں کے بوجھ میں ذہنی صحت کا نمایاں حصہ ہے، اس لیے ذہنی صحت کو قومی سطح پر مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کیا ۔ انہوں نے تمام شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کو پاکستان میں ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی اور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات پر سراہا۔انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت پاکستان میں عام عوامی مباحث کا نمایاں حصہ نہیں ہے اور عمومی طور پر صحت عامہ میں بھی اس بیماری کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے، ذہنی صحت کو مجموعی صحت کے تناظر میں بھی مناسب توجہ نہیں ملتی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت کے عالمی مباحث میں صرف جسمانی صحت یا سماجی بہبود ہی نہیں بلکہ ذہنی صحت کو بھی شامل کیا جاتا ہے، گلوبل برڈن آف ڈیزیز کے مطابق دنیا بھر میں بیماریوں کے مجموعی بوجھ میں ذہنی صحت کا ایک بڑا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سماجی رویوں اور منفی طرز عمل کی وجہ سے ذہنی صحت کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے،آج کا پروگرام دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان میں ذہنی صحت کو مزید اجاگر کرے گا۔ انہوں نے تمام شراکت داروں اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تمام شعبوں کی مشاورت اور ان کے ساتھ مل کر نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی کی تشکیل میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی کی تشکیل کو پاکستان اور بلوچستان کیلئے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے نیشنل مینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ اور تمام پارٹنر تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)