جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
سندھ

گورنر سندھ سے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز کی ملاقات،ماہی گیری کے شعبے کی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

گورنر سندھ سے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز کی ملاقات،ماہی گیری کے شعبے کی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

کراچی۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ کے ساحلی اور سمندری وسائل صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے موثر، ذمہ دارانہ اور پائیدار استعمال کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان موثر رابطہ اور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی سے گورنر ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران صوبے میں ماہی گیری کے شعبے کی ترقی، سمندری وسائل کے موثر استعمال، ایکوا اسپورٹس، بلیو اکانومی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور ساحلی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرسندھ بلوچستان کوسٹل گروپ آف کمپنی کے نائب صدر علی پسنانی بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ بلیو اکانومی جدید دور میں معاشی ترقی کا ایک اہم شعبہ بن چکی ہے، سندھ کے طویل ساحلی خطے اور وسیع سمندری وسائل کو جدید ٹیکنالوجی، نجی سرمایہ کاری اور موثر منصوبہ بندی کے ذریعے معاشی ترقی کیلئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں ماہی گیری، سمندری تجارت، ایکوا اسپورٹس اور ساحلی سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں، جن سے استفادہ کرکے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکومت ماہی گیری سے وابستہ افراد اور کاروباری طبقے کو جدید سہولیات، بہتر انفراسٹرکچر اور جدید طریقہ کار فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے سمندری وسائل کے تحفظ اور ان کے پائیدار استعمال کو بھی اہم قرار دیا۔ گورنر سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ساحلی اور سمندری شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے باہمی تعاون سے ایسے منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں جو صوبے میں سرمایہ کاری، روزگار اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بنیں۔

ملاقات میں سمندری وسائل کے تحفظ، ماہی گیری کے شعبے کی بہتری، ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری، ایکوا اسپورٹس، ساحلی سیاحت اور بلیو اکانومی کے فروغ سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز نے گورنر سندھ کو ماہی گیری اور متعلقہ شعبوں میں جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)