جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

وزیر داخلہ کا دورہ نیشنل پولیس اکیڈمی ،جاری ترقیاتی و اپ گریڈیشن منصوبوں کا معائنہ اور زیرِ تربیت افسران کے لیے تیار ماڈل رومز کا جائزہ لیا

وزیر داخلہ کا دورہ نیشنل پولیس اکیڈمی ،جاری ترقیاتی و اپ گریڈیشن منصوبوں کا معائنہ اور زیرِ تربیت افسران کے لیے تیار ماڈل رومز کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی و اپ گریڈیشن منصوبوں کا معائنہ کیا اور زیرِ تربیت افسران کے لیے تیار کیے گئے ماڈل رومز کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں اکیڈمی میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اکیڈمی کے کانفرنس روم اور آڈیٹوریم کی ازسرِنو تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام منصوبے جامع منصوبہ بندی، اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ مملکت برائے داخلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ زیرِ تربیت افسران کو سواٹ (SWAT)ٹیموں کے طرز کے جدید ترین تربیتی آلات فراہم کیے جائیں تاکہ ان کی عملی استعدادِ کار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے لیے ملک کی بہترین اور ماہر فیکلٹی کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم سی ایم سی کے نصاب میں جدید ڈیجیٹل پولیسنگ اور مصنوعی ذہانت کے خصوصی ماڈیولز شامل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس افسران کی تربیت کو دورِ حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مجموعی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔دورے اور اجلاس کے دوران کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)