بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں ہنگامی حالات کے دوران صنفی تشدد سے تحفظ کا فریم ورک جاری سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں ایف بی آر انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ای ٹی او vI پشاور کی ماہ ستمبر میں ریکارڈ ریکوری، ہدف سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے زائد ریکوری پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات، پائیدار ترقی و موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خیال ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہیلتھ کیئر کمیشن، ایمبولینس سروس اور ہسپتالوں کی بہتری: قائمہ کمیٹی صحت کی اہم سفارشات عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنا دی بلوچستان میں ہنگامی حالات کے دوران صنفی تشدد سے تحفظ کا فریم ورک جاری سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں ایف بی آر انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ای ٹی او vI پشاور کی ماہ ستمبر میں ریکارڈ ریکوری، ہدف سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے زائد ریکوری پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات، پائیدار ترقی و موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خیال ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہیلتھ کیئر کمیشن، ایمبولینس سروس اور ہسپتالوں کی بہتری: قائمہ کمیٹی صحت کی اہم سفارشات عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنا دی
بلوچستان

پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان کیلئے گولڈ میڈل

گورنربلوچستان

کوئٹہ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو صوبے بھر کے تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کی بھرپور نمائندگی کے اعتراف میں گولڈ میڈل پیش کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ گورنر جعفرخان مندوخیل تاجر برادری کے مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، کاروباری مواقع میں اضافے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل کو متعلقہ اور ذمہ دار فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے فعال کردار ادا کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، تجارت و صنعت کی ترقی اور کاروباری برادری کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے کی خاطر مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیگی۔

گورنر مندوخیل نے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کا گورنر بلوچستان کو صوبے بھر میں گولڈ میڈل کیلئے منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ کو تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز بنائیں گے۔ اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام متعلقہ اور بااختیار اداروں اور حکام کو اپنے اپنے دائرہ کار میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)