بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں ہنگامی حالات کے دوران صنفی تشدد سے تحفظ کا فریم ورک جاری سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں ایف بی آر انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ای ٹی او vI پشاور کی ماہ ستمبر میں ریکارڈ ریکوری، ہدف سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے زائد ریکوری پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات، پائیدار ترقی و موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خیال ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہیلتھ کیئر کمیشن، ایمبولینس سروس اور ہسپتالوں کی بہتری: قائمہ کمیٹی صحت کی اہم سفارشات عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنا دی بلوچستان میں ہنگامی حالات کے دوران صنفی تشدد سے تحفظ کا فریم ورک جاری سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں ایف بی آر انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ای ٹی او vI پشاور کی ماہ ستمبر میں ریکارڈ ریکوری، ہدف سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے زائد ریکوری پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات، پائیدار ترقی و موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خیال ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہیلتھ کیئر کمیشن، ایمبولینس سروس اور ہسپتالوں کی بہتری: قائمہ کمیٹی صحت کی اہم سفارشات عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنا دی
خیبر پختونخواہ

بی آر ٹی پنک بس سروس کے آغاز کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی سفری ٹرپ میں شرکت

بی آر ٹی پشاور
بی آر ٹی پشاور

پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):بی آر ٹی پشاور کی پنک بس سروس کے آغاز کے بعد حکومت کے اس عوام دوست فلاحی پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کی ٹرپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اور خواتین کے لیے مخصوص سفری سہولت کو خوش آئند قرار دیا۔افتتاحی ٹرپ میں سینیٹر روبینہ ناز، صوبائی محتسب رباب مہدی، خیبر پختونخوا کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی سیکرٹری شازیہ عطا، سابق رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری، فرنٹیئر کالج فار ویمن کی پرنسپل ڈاکٹر شاہین عمر سمیت وکلاء، طالبات، سماجی کارکنان اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔شرکاء نے پنک بس سروس کو خواتین کے لیے محفوظ، بااعتماد اور معیاری سفری سہولت قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے مخصوص بس سروس سے روزمرہ آمدورفت میں سہولت پیدا ہوگی اور انہیں شہر میں تعلیم، روزگار، صحت اور دیگر پیشہ ورانہ و سماجی سرگرمیوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔خواتین شرکاء نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لیے محفوظ اور باوقار سفری ماحول کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ پنک بس سروس اس سلسلے میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق ایسی سہولیات خواتین کے اعتماد میں اضافے کے ساتھ انہیں معاشرتی اور معاشی سرگرمیوں میں زیادہ مؤثر انداز میں حصہ لینے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔پشاور شہر میں خیبرپختونخوا حکومت کے شروع کردہ پنک بس سروس کا مقصد خواتین کو محفوظ، بااعتماد اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ شہر کے مختلف علاقوں تک آسانی سے سفر کرسکیں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)