جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
قومی خبریں

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسوس کا گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کے موقع پر ویڈیو پیغام

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسوس کا گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کے موقع پر ویڈیو پیغام

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسوس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ ہر شخص کو ذہنی صحت سے متعلق وہ مدد دستیاب ہو جس کی اسے ضرورت ہے، خواہ وہ کہیں بھی رہتا ہو یا اس کی کوئی بھی حیثیت ہو۔یہ بات انہوں نے پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ اس موقع پر قومی ذہنی صحت پالیسی کا اجرا ء کیا گیا۔

پالیسی کا مقصد ملک بھر میں ذہنی صحت کی خدمات کو مضبوط بنانا اور ہر خاندان تک ذہنی صحت کی سہولیات کی رسائی یقینی بنانا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں ڈی جی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسوس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور حکومت پاکستان کا سمٹ کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد، یعنی تقریباً ہر سات میں سے ایک شخص ذہنی صحت کی کسی نہ کسی کیفیت کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے جبکہ ذہنی صحت کے لئے مدد حاصل کرنے میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں، زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر کوئی بھی شخص اس سے متاثر ہو سکتا ہے، ذہنی صحت کی بہت سی کیفیات کا مؤثر طریقے سے علاج کیا جا سکتا ہے، ذہنی صحت میں سرمایہ کاری ایک دانشمندانہ سرمایہ کاری ہے جو زیادہ خوشحال معاشروں کی تعمیر میں مدد دیتی ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسوس نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈبلیو ایچ او ممالک کے ساتھ مل کر جامع ذہنی صحت ایکشن پلان کے چار بنیادی مقاصد کے حصول کے لئے کام کر رہا ہے، ان مقاصد میں ذہنی صحت کے لئے مؤثر قیادت اور گورننس کو مضبوط بنانا، کمیونٹی کی سطح پر جامع اور مربوط ذہنی صحت و سماجی نگہداشت کی خدمات فراہم کرنا، ذہنی صحت کے فروغ اور روک تھام کے لئے حکمت عملیاں نافذ کرنا اور معلوماتی نظام، شواہد اور تحقیق کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے بغیر صحت نہیں ہو سکتی اور عالمی ادارہ صحت پاکستان سمیت تمام ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ ہر شخص کو ذہنی صحت سے متعلق وہ مدد دستیاب ہو جس کی اسے ضرورت ہے، خواہ وہ کہیں بھی رہتا ہو یا اس کی کوئی بھی حیثیت ہو۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)