جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
قومی خبریں

ایچ ای سی کا پاکستانی اور آزاد کشمیر کے تسلیم شدہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کل وقتی پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے چھ ماہ کی تحقیقی فیلوشپ کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے تسلیم شدہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کل وقتی پی ایچ ڈی سکالرز کے لئے چھ ماہ کی تحقیقی فیلوشپ کا اعلان کردیا۔ ایچ ای سی کے انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشی ایٹو پروگرام کے بیچ 60 کے تحت فراہم کی جانے والی اس فیلوشپ کا مقصد پی ایچ ڈی سکالرز کی تحقیقی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور پاکستانی و غیر ملکی تعلیمی اداروں اور محققین کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق درخواست گزار پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کا شہری اور کسی تسلیم شدہ پاکستانی یونیورسٹی میں کل وقتی پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ رکھتا ہو۔ امیدوار کے لئے کم از کم 18 پی ایچ ڈی کریڈٹ آورز مکمل کرنا اور پی ایچ ڈی میں 18 ماہ سے ساڑھے تین سال تک کا اندراج ہونا ضروری ہے۔ بیچ 60 کے لئے داخلہ بہار 2023 سے بہار 2025 کے دوران ہونا چاہئے۔

امیدوار کے لئے پی ایچ ڈی داخلے کے وقت جی اے ٹی سبجیکٹ ٹیسٹ یا یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ پاس کرنا، متعلقہ ادارے سے تحقیقی موضوع اور خلاصے کی منظوری حاصل کرنا اور کسی غیر ملکی یونیورسٹی یا تحقیقی ادارے کا باضابطہ قبولیتی یا دعوت نامہ پیش کرنا بھی لازمی ہے۔ غیر ملکی میزبان ادارہ ترقی یافتہ ملک میں واقع ہو اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن یا کیو ایس عالمی یونیورسٹی درجہ بندی میں مجموعی طور پر یا متعلقہ مضمون کے لحاظ سے نمایاں درجہ رکھتا ہو۔

غیر ملکی نگران امیدوار کے مقامی پی ایچ ڈی نگران کا سابقہ نگران نہیں ہونا چاہئے اور وہ کم از کم اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر کل وقتی فیکلٹی رکن ہو۔ ایچ ای سی نے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر 2026 مقرر کی ہے۔ درخواستیں صرف ایچ ای سی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ ناقابل واپسی درخواست فیس 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)