منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ،سید نیئر حسین بخاری اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ،سید نیئر حسین بخاری اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو عالمی اعزاز، مریم نواز نے یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر وصول کرلیا ورلڈ بیسٹ لو کاسٹ ہاوسنگ پراجیکٹ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا میں پنجاب ہی نہیں بلکہ پا کستان کی پہچان بن چکا ہے، وزیراعلی پنجاب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ، ڈیزل 1.88 روپے فی لٹر سستا ارجنٹائن کے سفیر کا ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ ، وائس چانسلر سے ملاقات اساتذہ معاشرے کا معتبر طبقہ، نئی نسل کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سی ٹی او مری میں ٹیچر ایکسی لینس ایوارڈ 2026 کی تقریب، غیر معمولی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز سے نوازا گیا اساتذہ معاشرے کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد پاکستان، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اور سہ ملکی کرکٹ سیریز، راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا
قومی خبریں

اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز

اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں،مریم نواز
استاد کو سلام پیش کر تی ہوں

لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن پر معلم اعظم حضرت محمد پر کروڑوں درودو سلام پیش کیا ہے۔اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قابل احترام ا ساتذہ کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گرامی قدر اساتذہ سمیت ہر استاد کو سلام پیش کر تی ہوں۔ ٹیچرز ڈے پر پنجاب کے لاکھوں اساتذہ کرام کے اخلاص،محنت اور لگن کو سراہتی ہوں۔ استاد کامرتبہ، عظمت لازوال ہے،اپنے شفیق ٹیچرز کے لئے آج بھی عزت و احترام کا جذبہ برقرار ہے۔

اساتذہ معاشرے کا سب سے معتبر طبقہ ہے اوراستاد ہی طالب علم کو فرش سے عرش کی جانب لے جاتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اچھا استاد علم ہی نہیں بلکہ ادب، اخلاقی اقدار اورمعاشرتی روایات سے بھی روشناس کرواتا ہے۔اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ حکومت پنجاب معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے صوبہ بھر میں نوازشریف سکول آف ایمیننس جیسے پروگرام متعارف کرا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کو جدید علوم و فنون سے متعارف کرانے کے لئے پرائمری ایجوکیشن اے آئی متعارف کرارہے ہیں۔ اساتذہ کرام کو انگلش بول چال، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر جدید طرز تدریس سے متعارف کرانے کے لئے ٹریننگ فری کرائی جارہی ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)