منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس
قومی خبریں

وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس

نجکاری کمیشن بورڈ
نجکاری کمیشن بورڈ

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اہم اجلاس میں نجکاری کمیشن بورڈ نے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفائی کر لیا۔ ترجمان وزارت نجکاری کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کا 259 واں اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گوجرانولہ الیکٹرک پاور کمپنی (​گیپکو) کے 51 سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے لئے 11 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ​پری کوالیفائی ہونے والی کمپنیوں میں ترکیہ کی 3 کمپنیاں اور پاکستان کے 6 بڑے کاروباری گروپس شامل ہیں۔​

ترکیہ کی ایکٹور الیکٹرک، گینویرا انرجی اور چنگیز انرجی پری کوالیفکیشن کے مرحلے میں کامیاب قرار پائیں جبکہ ​پاکستان سے اینگرو انرجی، حب پاور، سفائر، شیرازی انویسٹمنٹس، آرٹسٹک ملنرز اور اے کے ڈی سکیورٹیز کوالیفائی کر گئیں۔ واضح رہے کہ ​کے الیکٹرک نے گیپکو کی نجکاری کی دوڑ سے اپنی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی ہے جبکہ ​الشریف کنٹریکٹنگ مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ​پری کوالیفائی کرنے والی 9 کمپنیاں جلد ورچوئل ڈیٹا روم (وی ڈی آر) کے ذریعے ڈیو ڈیلیجنس کا عمل شروع کریں گی۔

اجلاس کے دوران اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی اور​نجکاری کمیشن بورڈ نے تینوں بڑے ہوائی اڈوں کی آئوٹ سورسنگ کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی از سر نو تشکیل کی منظوری دے دی۔اسی طرح زیڈ ٹی بی ایل اور ایچ بی ایف سی ایل کی نجی کاری کا عمل بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔​نجی کاری کمیشن نے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کو دونوں اداروں کی نجکاری فاسٹ ٹریک پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ​نجکاری کے تمام عمل کو شفاف، مسابقتی اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا جائے گا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)