جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی آمد، طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست، قومی امور اور ڈیجیٹل چیلنجز پر کھل کر تبادلہ خیال کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی آمد، طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست، قومی امور اور ڈیجیٹل چیلنجز پر کھل کر تبادلہ خیال کیا

راولپنڈی۔1اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک تفصیلی اور خصوصی انٹرایکٹو نشست میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی، ڈیجیٹل میڈیا کے ابھرتے ہوئے چیلنجز اور موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے طالبات کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیے۔براہِ راست سوال و جواب کے اس سیشن نے شرکا کو قومی امور اور دفاعی حکمتِ عملی سے متعلق زمینی حقائق جاننے کا بھرپور موقع فراہم کیا جس سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے متعدد ابہام، شکوک و شبہات اور غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ نشست کے دوران فیکٹ چیکنگ، بیانیہ سازی اور جدید دور کے تقاضوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد محض ڈگریوں کے حصول یا نصابی کتابوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ طالبات کی ہمہ جہت تربیت اور انہیں زمینی حقائق و معروضی سچائیوں سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے اور آج کے سیشن نے یقیناً یہ اہم کردار ادا کیا ہے۔یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران سارہ اختر ہاشمی، ڈاکٹر محمد علی اور ثمید رضوان نے اکیڈیمیا اور قومی اداروں کے مابین اس طرح کے براہِ راست روابط کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں من گھڑت، بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن معلومات کا مؤثر سدباب کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ معروضی حقائق کھل کر سامنے آ سکیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سوشل میڈیا کی غیر مصدقہ خبروں پر انحصار کرنے کے بجائے نئی نسل کو فیکٹ چیکنگ کے اصول اپنانے چاہییں۔نشست کے اختتام پر حاجرہ سلیم، وردہ احمد، ملائکہ قدیر اور آمنہ ندیم سمیت دیگر طالبات نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نہ صرف جغرافیائی سرحدوں بلکہ ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات کے خلاف محاذ پر بھی قوم کا مؤثر دفاع کر رہی ہیں۔ طالبات کا کہنا تھا کہ جدید دور اور بالخصوص مصنوعی ذہانت کے ذریعے پھیلائے جانے والے گمراہ کن مواد سے بچنے کے لیے معلومات کی تصدیق مستند ذرائع سے کرنا لازمی ہے۔ طالبات اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد اور تفصیلی گفتگو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قومی اداروں کے ساتھ ایسی فکری و معلوماتی نشستوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)