جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
تازہ ترین

وزیراعظم کا ماہانہ معاشی آئوٹ لک رپورٹ میں ملکی معیشت کے اہم اشاریوں کی بہتری کا خیرمقدم، ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، محمد شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماہانہ معاشی آئوٹ لک رپورٹ میں ملکی معیشت کے اہم اشاریوں میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے،کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ معاشی استحکام کی جانب مثبت پیش رفت کا عکاس ہے۔

جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جولائی اور اگست میں ترسیلات زر 6.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.3 ارب ڈالر ہوگئیں،اگست میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.5 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنی محنت کی کمائی وطن واپس بھیجتے ہیں،برآمدات میں 4 فیصد اضافہ ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدی شعبے کی ترقی اور چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کےلئے اقدامات کر رہی ہے،کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ معاشی استحکام کی جانب مثبت پیش رفت کا عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جولائی اور اگست میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 80.2 فیصد اضافہ سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے،حکومت سرمایہ کاروں کو موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیاں بہتر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 26.8 ارب ڈالر تک پہنچنا معیشت کے بیرونی شعبے میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے، معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت اصلاحات اور موثر معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی علامت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.03 فیصد اضافہ حوصلہ افزا ہے،زرعی قرضوں میں اضافہ زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی مالی معاونت کے لیے اہم پیش رفت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کمپنیوں کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا مظہر ہے، جولائی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن 38.8 فیصد اضافے سے 10,199 ہوگئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے،حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے معاشی نمو کو مزید مستحکم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچانے اور روزگار و کاروبار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی،پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور پائیدار معیشت بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)