جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی پر متعلقہ ووٹرز کےاعتراضات نمٹانے کی مدت ختم نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی مراکش کی پہلی خاتون وزیراعظم فاطمہ زہرا المنصوری کو مبارکباد

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر قومی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں، ان کے حقوق، عزت اور فلاح و بہبود کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری اور قومی فریضہ ہے، سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فاطمہ زہرا المنصوری کو مراکش کی پہلی خاتون وزیراعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے منصب سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فاطمہ زہرا المنصوری کی بطور وزیراعظم تقرری مراکش کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل اور سیاسی قیادت و عوامی خدمت میں خواتین کے کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فاطمہ زہرا المنصوری اپنے تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مراکش کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود میں مؤثر کردار ادا کریں گی۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یاد دلایا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان اور عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہوں نے جمہوریت اور عوامی خدمت کے لئے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مراکش میں پہلی خاتون وزیراعظم کی تقرری عالمِ اسلام میں خواتین کی سیاسی شمولیت اور قیادت کے حوالے سے ایک اور اہم پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار، قریبی پارلیمانی روابط اور عوامی سطح پر مضبوط تعلقات پر استوار ہیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی حکومت کے دور میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، بالخصوص پارلیمانی تعاون، مزید مستحکم ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ نے مملکتِ مراکش کی حکومت اور عوام کے لئے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)