جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

گلگت۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے، خصوصاً محرم الحرام اور انتخابات سمیت دیگر اہم مواقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔

ہم سب نے مل کر علاقے کی خدمت کرنی ہے اور یہاں کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کیلئے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں پارلیمانی امن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے تعاون سے گلگت بلتستان میں امن و امان کی فضا کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومتی رٹ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان پولیس کی استعدادِ کار کو بہتر بنانے کیلئے پولیس فورس کو درکار جدید آلات اور وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک اور ہر وقت تیار رہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس بلاتفریق مجرموں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائے، اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شائع کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

گلگت بلتستان کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے پولیس اینٹی نارکوٹکس کی معاونت سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرے۔ داخلی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو موثر اور بہتر بنائیں تاکہ منشیات کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے اور اس گھناؤنے دھندے میں ملوث مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی جی دیامر/استور ریجن کو ہدایت کی کہ مال مویشی چرانے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، صوبائی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پی گلگت بلتستان، اور سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز، ڈی آئی جیز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور متعلقہ اضلاع کے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)