اتوار، 22 نومبر 2026
تازہ ترین
عوامی رائے کو قومی مسائل کے حل میں اہمیت دی جائے، بیرسٹر عقیل ملک صدر مملکت آصف زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عالمی سطح پر وقار کا تحفظ قومی اتحاد، مضبوط دفاع اور معاشی استحکام سے وابستہ ہے، رانا ثناء اللہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اسلام آباد میں آئی سی سی آئی، وزارت خارجہ گالف ٹورنامنٹ 2026ء کا انعقاد، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا اہم ذریعہ ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں مگر ملکی مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہیے،بیرسٹر دانیال چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان کے علماء کرام کا مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف انتباہ، مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں، علماء کرام گورنر سندھ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تجارتی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال پاک صحت تحقیق، بظاہر صحت مند پاکستانیوں میں بھی دل کی بیماری کا شدید خطرہ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری عوامی رائے کو قومی مسائل کے حل میں اہمیت دی جائے، بیرسٹر عقیل ملک صدر مملکت آصف زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عالمی سطح پر وقار کا تحفظ قومی اتحاد، مضبوط دفاع اور معاشی استحکام سے وابستہ ہے، رانا ثناء اللہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اسلام آباد میں آئی سی سی آئی، وزارت خارجہ گالف ٹورنامنٹ 2026ء کا انعقاد، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا اہم ذریعہ ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں مگر ملکی مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہیے،بیرسٹر دانیال چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان کے علماء کرام کا مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف انتباہ، مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں، علماء کرام گورنر سندھ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تجارتی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال پاک صحت تحقیق، بظاہر صحت مند پاکستانیوں میں بھی دل کی بیماری کا شدید خطرہ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری
علاقائی خبریں

اڑھائی سال میں بلوچستان کے 3,500 بند سکول فعال، ساڑھے سات لاکھ بچوں کو دوبارہ سکولوں میں داخل کرایا گیا، راحیلہ حمید درانی

اڑھائی سال میں بلوچستان کے 3,500 بند سکول فعال، ساڑھے سات لاکھ بچوں کو دوبارہ سکولوں میں داخل کرایا گیا، راحیلہ حمید درانی

کوئٹہ۔ 20 نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران 3,500 بند سکولوں کو فعال، 14 ہزار اساتذہ تعینات اور ساڑھے سات لاکھ بچوں کو دوبارہ سکولوں میں داخل کرایا ہے، ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے اور تمام بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر یونیسیف کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونیسیف کی چیف فیلڈ آفیسر فٹسم آصفہ سمیت یونیسیف اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران بند سکولوں کو فعال بنانے، اساتذہ کی تعیناتی اور بچوں کو دوبارہ تعلیمی اداروں میں لانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ کوئٹہ میں اس حوالے سے میل پروگرام کو پائلٹ پروجیکٹ کے طرز پر شروع کیا گیا ہے جبکہ دور دراز علاقوں کے سکولوں کو 186 بسیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ بچوں کو تعلیمی اداروں تک رسائی میں درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 15 ہزار سے زائد سکول ہیں جبکہ تعلیم کے لیے 24 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

محدود بجٹ کے باعث تمام سکولوں کو یکساں سہولیات فراہم کرنا ایک چیلنج ہے تاہم دستیاب وسائل کو ضروریات کے مطابق تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سکولوں کی سولرائزیشن کے لیے بھی محدود فنڈز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی 400 طالبات کو ملک کی بہترین جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے سکالرشپس فراہم کر رہی ہے،ان طالبات کی ٹیوشن فیس اور رہائش کے اخراجات بھی حکومت برداشت کر رہی ہے تاکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس آکر صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں کمیونٹی کی شمولیت کو بھی فروغ دے رہی ہے اور کمیونٹی سکولز شروع کیے گئے ہیں تاکہ مقامی آبادی بھی بچوں کی تعلیم کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کر سکے،بعض سکولوں کو غیر تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، جن کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ 2023 تک بلوچستان میں شرح خواندگی 42 فیصد تھی، جو گزشتہ ڈھائی سال کے دوران بڑھ کر 49 فیصد تک پہنچ گئی ہے،غربت بھی بچوں کے سکول نہ جانے کی ایک بڑی وجہ ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن میں طالب علموں کے لیے وظائف اور ٹرانسپورٹ کی سہولت شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی جامعات کو ماضی میں صرف تین ارب روپے فراہم کیے جا رہے تھے، جس کے باعث اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت مختلف مسائل درپیش تھے۔ حکومت کی کوششوں سے اب جامعات کے لیے دس ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اور تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل ممکن ہوا ہے۔ اگرچہ مسائل موجود ہیں، تاہم محدود وسائل کے باوجود طلبہ و طالبات کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جامعات کی فیس دیگر صوبوں اور ممالک کے مقابلے میں کم ہے، جبکہ انتہائی مستحق طلبہ کے لیے انڈومنٹ فنڈز قائم کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے یونیورسٹی فنانس کمیشن کے حوالے سے میر شعیب نوشیروانی کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے نظام میں موجود مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اس موقع پر یونیسیف کی بلوچستان میں چیف فیلڈ آفیسر فٹسم آصفہ نے کہا کہ بچوں کا عالمی دن منانا خوشی کی بات ہے،یونیسیف گزشتہ 80 سال سے دنیا بھر میں بچوں کے حقوق اور تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے،ہر بچے کی خواہش ہے کہ اسے اس کے بنیادی حقوق حاصل ہوں، جن میں تعلیم، صحت، معاش، تحفظ اور مساوات شامل ہیں۔ بچوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور ان حقوق کی فراہمی یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)