منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مراکز کے قیام اور دیگر شہروں میں خدمات کی توسیع کے مختلف ماڈلز کا جائزہ قصور،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا جائزہ اجلاس حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2026ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی کمی ڈیرہ غازی خان میں پوزیشن ہولڈرز کے کیش ایوارڈز میں بڑا اضافہ، پہلی پوزیشن کے لیے ایک لاکھ روپے مقرر خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر قیادت کی اصل کامیابی مضبوط، قابلِ اعتماد اور عوامی خدمت کے ادارے قائم کرنا ہے، ملک محمد احمد خاں عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر میں 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ عزیز فاطمہ ہسپتال فیصل آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار اور کھلی کچہری کا انعقاد معاون خصوصی طارق سعید مروت کی ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ایتھوپیا کے سفیر کا کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،وظائف، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال سی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل کی زیر صدارت اجلاس
زرعی خبریں

موسم سرما کی مقبول ترین سبزی مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے انتہائی اکثیر ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال

مولی کی کاشت
مولی کی کاشت

سیالکوٹ ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ موسم سرما کی مقبول ترین سبزی مولی میں موجود حیاتین انسانی صحت کیلئے انتہائی اکثیر ہے لہذاعوام سلاد اور سالن کے طور پر مولی کا استعمال معمول بنائیں جسے کدوکش کرنے کے بعد گھی میں بھوننے سمیت دوسری سبزیوں کے ساتھ بھی بطور سالن پکاکر استعمال کیاجاسکتاہے

جبکہ ہر 100گرام مولی میں 20 حرارے، 1.2 گرام لحمیات، 0.1 گرام روغن، 4.2گرام کاربوہائیڈریٹ، 0.7 گرام خام ریشہ، 1.1 گرام راکھ، 31 ملی گرام فاسفورس، 1.1 ملی گرام فولاد، 0.09ملی گرام سوڈیم، 260 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہو تی ہے جو انسانی صحت اور جسم کو تندرست و توانا رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوئی ہے نیزمولی کو ہر عمر کے افراد یکساں پسند کرتے ہیں جس کی کاشت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ 40یوم والی مولی کی کاشت کی جانب زیادہ توجہ دیں کیونکہ اس کی فصل نہ صرف 40 روزمیں تیار اور خستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کم کڑواہٹ کی بھی حامل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگیتی کاشت ہونے والی مولی کی فصل پر کوڑ، جھلسائو، مرجھائو، امریکن سنڈی، ملی بگ، آرے والی مکھی، سست تیلے کے حملہ کا بھی خدشہ ہوتاہے لہذا اگر کاشتکار مولی کی فصل پر کسی قسم کا حملہ دیکھیں تو فور ی طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)