اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں گاڑیوں کے اعداد و شمار، تشخیصی آلات اور جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے ایندھن کے اخراجات میں کمی اور جدت و کاروبار کے نئے مواقع کے موضوع پر عملی سیشن 9 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ سیشن میں گاڑیوں میں ایندھن کی بچت کے لیے جدید ٹیکنالوجیز، گاڑیوں کے تشخیصی آلات، گاڑیوں سے حاصل ہونے والے براہ راست اعداد و شمار اور ایندھن کی بچت سے متعلق ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ انتظامی علوم کے ڈاکٹر قاسم علی قریشی سیشن کے مقرر ہوں گے۔ وہ گاڑیوں کے تشخیصی رابطہ آلات، کار سکینر ایپلی کیشنز اور گاڑیوں کے براہ راست اعداد و شمار کے ذریعے ایندھن کی بچت کے طریقوں سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)


