اتوار، 22 نومبر 2026
تازہ ترین
عوامی رائے کو قومی مسائل کے حل میں اہمیت دی جائے، بیرسٹر عقیل ملک صدر مملکت آصف زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عالمی سطح پر وقار کا تحفظ قومی اتحاد، مضبوط دفاع اور معاشی استحکام سے وابستہ ہے، رانا ثناء اللہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اسلام آباد میں آئی سی سی آئی، وزارت خارجہ گالف ٹورنامنٹ 2026ء کا انعقاد، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا اہم ذریعہ ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں مگر ملکی مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہیے،بیرسٹر دانیال چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان کے علماء کرام کا مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف انتباہ، مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں، علماء کرام گورنر سندھ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تجارتی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال پاک صحت تحقیق، بظاہر صحت مند پاکستانیوں میں بھی دل کی بیماری کا شدید خطرہ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری عوامی رائے کو قومی مسائل کے حل میں اہمیت دی جائے، بیرسٹر عقیل ملک صدر مملکت آصف زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عالمی سطح پر وقار کا تحفظ قومی اتحاد، مضبوط دفاع اور معاشی استحکام سے وابستہ ہے، رانا ثناء اللہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اسلام آباد میں آئی سی سی آئی، وزارت خارجہ گالف ٹورنامنٹ 2026ء کا انعقاد، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا اہم ذریعہ ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں مگر ملکی مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہیے،بیرسٹر دانیال چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان کے علماء کرام کا مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف انتباہ، مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں، علماء کرام گورنر سندھ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تجارتی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال پاک صحت تحقیق، بظاہر صحت مند پاکستانیوں میں بھی دل کی بیماری کا شدید خطرہ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری
بین الاقوامی خبریں

ایشیا پیسیفک تعاون میں نئی توانائی اور مضبوط قوت پیدا ہوئی ہے، چینی وزیر خا رجہ

ایشیا پیسیفک تعاون میں نئی توانائی اور مضبوط قوت پیدا ہوئی ہے، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ ۔21نومبر (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے شین زین میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کو 33ویں اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ اور متعلقہ سرگرمیوں کے نتائج سے آگاہ کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ہفتے کے روز وانگ ای نے کہا کہ رواں سال اپیک کا "چائنا ائیر” ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران چین نے میزبان کی ذمہ داریاں مکمل طور پر نبھاتے ہوئے اپیک کے 321 اجلاسوں اور سرگرمیوں کا کامیابی سے انعقاد کیا، جن میں مختلف معیشتوں کے 10 ہزار سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ اپیک کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے اور اس سے ایشیا پیسیفک تعاون میں نئی توانائی اور مضبوط قوت پیدا ہوئی ہے۔اپیک "چائنا ائیر” کا نقطۂ عروج ابھی کامیابی سے منعقد ہونے والی اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ تھی۔ اپیک کی 21 معیشتوں کے رہنما اور نمائندے شین زین میں اکٹھے ہوئے اور تعاون کے اہم امور پر مشترکہ مشاورت کی۔

اس اجلاس کی ایشیا پیسیفک تعاون کے نئے دور کے آغاز کے لیے نہ صرف بڑی اہمیت ہے بلکہ عالمی امن اور ترقی کے تحفظ پر بھی اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ کی صدارت کی، اپیک سی ای او سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، دوطرفہ ملاقاتیں کیں اور چین، روس اور امریکہ کے سربراہان کی ملاقات کی صدارت بھی کی۔

اس دوران انہوں نے تقریباً 20 دوطرفہ اور کثیرالجہتی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی۔ صدر شی جن پھنگ کی رہنمائی اور مختلف معیشتوں کے رہنماؤں کی حمایت سے اجلاس میں "اپیک رہنماؤں کا شین زین وژن” منظور کیا گیا، جو اپیک "چائنا ائیر” کا سب سے اہم نتیجہ ہے۔اجلاس نے ایشیا پیسیفک کے مختلف فریقوں کے درمیان اعتماد اور اتحاد کو بھی فروغ دیا۔ مختلف معیشتوں کے رہنماؤں نے متعدد اہم دوطرفہ اور کثیرالجہتی سرگرمیوں میں شرکت کی۔

وانگ ای نے کہا کہ سبھی چین، روس اور امریکہ کے سربراہان کی ملاقات کی صورتحال میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ، صدر پیوٹن اور صدر ٹرمپ نے ملاقات کی اور عالمی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق اہم امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ یہ تاریخ میں تینوں ممالک کے سربراہان کی پہلی ملاقات تھی، جس کی بڑی اہمیت اور دور رس اثرات ہیں اور یہ تاریخ میں ایک نمایاں واقعے کے طور پر درج ہوگی۔ ملاقات کا ماحول مخلصانہ، دوستانہ اور تعمیری رہا، جس میں متعدد امور پر اتفاقِ رائے حاصل ہوا اور دنیا کے سامنے "امن اعلامیہ” جاری کیا گیا۔ اس کا بنیادی مقصد مشترکہ طور پر عالمی امن کا تحفظ اور بڑی طاقتوں کے تعلقات میں تزویراتی استحکام کو فروغ دینا ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ یہ ملاقات "امن سربراہی اجلاس” قرار دی جا سکتی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)