اتوار، 22 نومبر 2026
تازہ ترین
عوامی رائے کو قومی مسائل کے حل میں اہمیت دی جائے، بیرسٹر عقیل ملک صدر مملکت آصف زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عالمی سطح پر وقار کا تحفظ قومی اتحاد، مضبوط دفاع اور معاشی استحکام سے وابستہ ہے، رانا ثناء اللہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اسلام آباد میں آئی سی سی آئی، وزارت خارجہ گالف ٹورنامنٹ 2026ء کا انعقاد، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا اہم ذریعہ ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں مگر ملکی مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہیے،بیرسٹر دانیال چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان کے علماء کرام کا مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف انتباہ، مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں، علماء کرام گورنر سندھ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تجارتی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال پاک صحت تحقیق، بظاہر صحت مند پاکستانیوں میں بھی دل کی بیماری کا شدید خطرہ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری عوامی رائے کو قومی مسائل کے حل میں اہمیت دی جائے، بیرسٹر عقیل ملک صدر مملکت آصف زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عالمی سطح پر وقار کا تحفظ قومی اتحاد، مضبوط دفاع اور معاشی استحکام سے وابستہ ہے، رانا ثناء اللہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اسلام آباد میں آئی سی سی آئی، وزارت خارجہ گالف ٹورنامنٹ 2026ء کا انعقاد، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا اہم ذریعہ ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں مگر ملکی مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہیے،بیرسٹر دانیال چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان کے علماء کرام کا مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف انتباہ، مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں، علماء کرام گورنر سندھ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تجارتی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال پاک صحت تحقیق، بظاہر صحت مند پاکستانیوں میں بھی دل کی بیماری کا شدید خطرہ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری
تجارتی خبریں

ملک کے بیشتر شہروں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی

سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی
سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر شہروں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، تاہم جنوبی علاقوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 29 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1,604 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.42 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے کے اختتام پر شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1,611 روپے تھی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1572 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.03 فیصد زیادہ ہے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملک کے جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1571 روپے تھی۔ شہری سطح پر گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1,545 روپے، راولپنڈی میں 1,518 روپے، گوجرانوالہ میں 1,650 روپے، سیالکوٹ میں 1,630 روپے، لاہور میں 1,600 روپے،

فیصل آباد میں 1,600 روپے، سرگودھا میں 1,618 روپے، ملتان میں 1,657 روپے، بہاولپور میں 1,600 روپے، پشاور میں 1,611 روپے جبکہ بنوں میں 1,500 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1481روپے، حیدرآباد میں 1565روپے، سکھر میں 1,650 روپے، لاڑکانہ میں 1,523 روپے، کوئٹہ میں 1,560 روپے اور خضدار میں 1,650 روپے ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)