اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے رات بھر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی کوریج کرنے والے پارلیمانی رپورٹرز اور کیمرہ مینز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز گزشتہ دو دن سے مسلسل اہم کوریج میں مصروف رہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اتوار کو اپنی پوسٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپ کی محنت اور خوش دلی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، سخت حالات میں بھی آپ سب نے بہترین کام کیا ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



