اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی سکول کے بھاری بستے بچوں کی صحت پر اثر انداز ، والدین کا مسئلہ کے حل کا مطالبہ اوپن یونیورسٹی،داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر ایشین گیمز،پاکستانی سکواش ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال پورا عالم اسلام سعودی عرب کے ساتھ ہے ۔ طاہر محمود اشرفی سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروای ، گیس چوری اور غیر قانونی استعمال پر پانچ گیس میٹر منقطع ملک بھر میں شمسی توانائی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ بہتر گورننس، جدید ٹیکنالوجی پاکستان کے پانی کی صلاحیت کے فروغ میں مدد کر سکتی ہے،ڈاکٹر محمد اشرف سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سری نگر ہائی وے پر آمد و رفت کے سلسلے میں آئی ٹی پی کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری چینی ٹیم نے ایشین گیمز میں نئی تاریخ رقم کر دی، 169 طلائی تمغے حاصل کر لئے اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 571 مشتبہ افراد سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد این ایچ اے نے 15.26 ارب روپے کی ادائیگی کے بعد M-6 کے لیے اراضی کے حصول کا عمل مکمل کر لیا ریسکیو 1122 ہری پور نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی سکول کے بھاری بستے بچوں کی صحت پر اثر انداز ، والدین کا مسئلہ کے حل کا مطالبہ اوپن یونیورسٹی،داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر ایشین گیمز،پاکستانی سکواش ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال پورا عالم اسلام سعودی عرب کے ساتھ ہے ۔ طاہر محمود اشرفی سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروای ، گیس چوری اور غیر قانونی استعمال پر پانچ گیس میٹر منقطع ملک بھر میں شمسی توانائی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ بہتر گورننس، جدید ٹیکنالوجی پاکستان کے پانی کی صلاحیت کے فروغ میں مدد کر سکتی ہے،ڈاکٹر محمد اشرف سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سری نگر ہائی وے پر آمد و رفت کے سلسلے میں آئی ٹی پی کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری چینی ٹیم نے ایشین گیمز میں نئی تاریخ رقم کر دی، 169 طلائی تمغے حاصل کر لئے اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 571 مشتبہ افراد سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد این ایچ اے نے 15.26 ارب روپے کی ادائیگی کے بعد M-6 کے لیے اراضی کے حصول کا عمل مکمل کر لیا
قومی خبریں

محسن نقوی کا ڈی آئی خان آپریشن میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے اور 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ یہ کامیاب آپریشن دہشت گردی سے نمٹنے میں سکیورٹی فورسز کے عزم اور صلاحیت کا عکاس ہے۔ انہوں نے آپریشن میں شامل اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا اور قومی سلامتی کے تحفظ میں ان کے کردار کا اعتراف بھی کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ

خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے مسلسل آپریشنز ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے پختہ عزم کا مظہر ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ مجھے ان بہادر اہلکاروں پر فخر ہے جنہوں نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا اور آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کے اقدامات قومی سلامتی کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورسز کی قربانیوں اور کوششوں کو پاکستان کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز اور دہشت گردی کے خلاف ان کی جاری کوششوں کے لیے قومی حمایت کے اعادہ کے ساتھ ا پنے بیان کا اختتام کیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)