اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی سکواش ٹیم کا شاندار استقبال دوستانہ فٹ بال میچ، ارجنٹائن نے برکینا فاسو کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کر دیا ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کے شعبے میں اہم پیشرفت ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی وفاقی وزیرِ ریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش،بھارتی نشریاتی ادار ہ اے این آئی صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفیروں نے ایم ٹی آنر 25 کے عملہ کے چار زخمی پاکستانی ارکان اورتین میتوں کو کراچی روانہ کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی سکواش ٹیم کا شاندار استقبال دوستانہ فٹ بال میچ، ارجنٹائن نے برکینا فاسو کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کر دیا ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کے شعبے میں اہم پیشرفت ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی وفاقی وزیرِ ریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش،بھارتی نشریاتی ادار ہ اے این آئی صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفیروں نے ایم ٹی آنر 25 کے عملہ کے چار زخمی پاکستانی ارکان اورتین میتوں کو کراچی روانہ کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
کھیل کی خبریں

ایشین گیمز 2026،پوری پول بون سن اور یو زیڈی ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار

ایشین گیمز 2026،پوری پول بون سن اور یو زیڈی ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار

ناگویا۔4اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے شہر ناگویا میں جاری 2026کے ایشین گیمز میں تھائی لینڈ کے سپرنٹر پوری پول بون سن کو مردوں اور چین کی 13 سالہ پیراک یو زیڈی کو خواتین کے شعبے میں موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (ایم وی پی) کا اعزاز دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان اولمپک کونسل آف ایشیا نے کیا۔ شنہوا کے مطابق 20 سالہ تھائی ایتھلیٹ بون سن نے 100 میٹر اور 200 میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل جبکہ مکسڈ 4 ضرب 100 میٹر ریلے میں سلور میڈل حاصل کیا۔

انہوں نے 100 میٹر ریس میں 9.90 سیکنڈز کا نیا ایشین گیمز ریکارڈ قائم کرتے ہوئے فائنل میں 10 سیکنڈز سے کم وقت میں ریس مکمل کرنے والے واحد کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب چین کی سوئمر یو زیڈی نے ایونٹ میں 3 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ انہوں نے 200 میٹر انڈیویجول میڈلے میں نیا ایشین ریکارڈ جبکہ 200 میٹر بٹر فلائی اور 400 میٹر انڈیویجول میڈلے میں ایشین گیمز کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔

دونوں کھلاڑیوں نے اس عزائم کا اظہار کیا کہ یہ کامیابی ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ آئندہ بھی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر اولمپک کونسل آف ایشیا کی جانب سے مردوں اور خواتین کے بہترین کھلاڑیوں کے اعزاز سے نوازا گیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)