اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا
بلوچستان

سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا جائزہ اجلاس، مختلف امور کا جائزہ لیا

سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا جائزہ اجلاس، مختلف امور کا جائزہ لیا

کوئٹہ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کا ماہانہ جائزہ اجلاس سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ کی زیرِ صدارت سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ قربان علی مگسی، منیجنگ ڈائریکٹر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عبدالخالق زہری، سیکرٹری پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (پی ٹی اے ) عبدالمجید جونیجو، ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیوروشکیل احمد، ڈائریکٹراحسان اللہ اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ نعمت اللہ ترین نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، محکمانہ ڈیٹا بیس کی دیکھ بھال، خالی آسامیوں کے خلاف بھرتیوں اور ترقیوں، اسائنمنٹ اکاؤنٹ، ٹینڈرنگ کے عمل اور منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران اے آئی اپائنٹمنٹ پالیسی پر عملدرآمد، زیرِ سماعت عدالتی مقدمات کی صورتحال اور صوبائی ایکشن پلان پر بھی غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ مالی سال 2026-27 کے لیےپی ٹی اے اور آر ٹی اے کوئٹہ کی جانب سے مقررہ اہداف کے مقابلے میں ریونیو وصولی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں زیرِ بحث امور پر پیش رفت کو یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے اپنے اپنے شعبوں میں جاری کاموں کی بروقت تکمیل اور تازہ ترین پیش رفت سے محکمہ کو آگاہ رکھیں۔اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق دیگر اہم امور بھی زیرِ غور آئے اور متعلقہ افسران نے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)