اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,000 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,000 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,715 روپے اضافے کے بعد 376,059 روپے سے بڑھ کر 377,774 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 344,733 روپے سے بڑھ کر 344,733 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 6,578 اور دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 5,639 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,161 ڈالر سے بڑھ کر 4,181 ڈالر ہو گئی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



