جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت فیفاآسیان کپ،ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے، شرجیل انعام میمن گورنر سندھ کا نیپا میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب ملک بھر کے عوام کیلئے معیاری ذہنی صحت کی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ پہلی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کاروباری افراد کا ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم ڈی آئی جی اسلام آباد کی ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت فیفاآسیان کپ،ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے، شرجیل انعام میمن گورنر سندھ کا نیپا میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب ملک بھر کے عوام کیلئے معیاری ذہنی صحت کی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ پہلی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کاروباری افراد کا ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم ڈی آئی جی اسلام آباد کی ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں
زرعی خبریں

موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

Rana Tanveer Hussain

لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں بنیادی اہمیت رکھتی اور غذائی تحفظ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔

جمعہ کے روز یہاں ایکسپو سینٹر میں منعقدہ زرعی روابط کانفرنس 2026 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی مضبوط زرعی شعبے سے وابستہ ہے، زراعت سے براہِ راست یا بالواسطہ 10 کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا روزگارمنسلک ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی زراعت و غذائی تحفظ کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے، سیلاب، شدید گرمی اور پانی کی قلت سے کسانوں کو بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ غذائی تحفظ اب صرف زرعی نہیں بلکہ قومی سلامتی، معاشی استحکام اور سماجی بہبود کا معاملہ ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ سال زرعی شعبے نے 2.9 فیصد ترقی کی،گندم کی پیداوار29.6 ملین ٹن تک پہنچی جبکہ لائیو اسٹاک میں 3.75 فیصد ترقی ہوئی، لائیو اسٹاک کا زرعی ویلیو ایڈیشن میں حصہ62 فیصد سے زائد ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں کمی ملکی زرعی اور برآمدی شعبے کے لیے اہم چیلنج ہے، قومی سطح پر گندم کی اوسط پیداوار تقریبا 3 ٹن فی ہیکٹر ہے، جسے تحقیق اور جدید طریقوں کے ذریعے 5 سے7 ٹن فی ہیکٹر تک بڑھایا جا سکتا ہے، کم پانی سے زیادہ پیداوار حاصل کرنا ترجیح ہونی چاہیے۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی برداشت کرنے والی اور گرمی سے مزاحم فصلوں کی اقسام پر توجہ دی جا رہی ہے، تحقیق کا حقیقی فائدہ اسی وقت ہے جب نئی ٹیکنالوجی کسان کے کھیت تک پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں، زرعی توسیعی خدمات اور نجی شعبے کے درمیان روابط مضبوط کیے جائیں گے جبکہ معیاری بیج بہتر فصل اور کسان کی خوشحالی کی بنیاد ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)