اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سائبر خطرات میں اضافہ، نیٹ ورک اور ڈیٹا سکیورٹی ماہرین کی طلب بڑھ رہی ہے، حنا سیف معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی علامت ’’یادگار فتح‘‘ کی عوامی تقریب رونمائی ، یادگار پر دلکش پروجیکشن میپنگ،عوام کی بھرپور شرکت اور پذیرائی کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی اور شہر کے بنیادی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا پہلے نئے تعمیر شدہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ-I کا افتتاح پولی تھین بیگز کے خلاف مہم، 122 افراد گرفتار، 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامراہ کی ملاقات پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی ملاقات پاکستان کو صرف گاڑیاں اسمبل کرنے والا ملک نہیں بلکہ عالمی آٹو موٹو صنعت کا مسابقتی مرکز بنانا ہے، ہارون اختر خان بلاول بھٹو زرداری کا صنعتی پانی صاف کرنے کے منصوبوں کا افتتاح، پلانٹ کا معائنہ کیا ضیا ء الدین ہسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز ڈی ایچ او ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول کی زیر صدارت اجلاس ، پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ، آئندہ ویکسینیشن سرگرمیوں میں بہتری کے اقدامات پر غور وزیراعظم کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں شہریوں کی میتوں کی پاکستان منتقلی کے انتظامات جاری ، میتیں ایتھوپین دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئیں سندھ میں ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات، وفاقی وزیر صحت کا تحقیقات کا حکم سائبر خطرات میں اضافہ، نیٹ ورک اور ڈیٹا سکیورٹی ماہرین کی طلب بڑھ رہی ہے، حنا سیف معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی علامت ’’یادگار فتح‘‘ کی عوامی تقریب رونمائی ، یادگار پر دلکش پروجیکشن میپنگ،عوام کی بھرپور شرکت اور پذیرائی کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی اور شہر کے بنیادی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا پہلے نئے تعمیر شدہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ-I کا افتتاح پولی تھین بیگز کے خلاف مہم، 122 افراد گرفتار، 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاجز دھامراہ کی ملاقات پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی ملاقات پاکستان کو صرف گاڑیاں اسمبل کرنے والا ملک نہیں بلکہ عالمی آٹو موٹو صنعت کا مسابقتی مرکز بنانا ہے، ہارون اختر خان بلاول بھٹو زرداری کا صنعتی پانی صاف کرنے کے منصوبوں کا افتتاح، پلانٹ کا معائنہ کیا ضیا ء الدین ہسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز ڈی ایچ او ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول کی زیر صدارت اجلاس ، پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ، آئندہ ویکسینیشن سرگرمیوں میں بہتری کے اقدامات پر غور وزیراعظم کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں شہریوں کی میتوں کی پاکستان منتقلی کے انتظامات جاری ، میتیں ایتھوپین دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئیں سندھ میں ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات، وفاقی وزیر صحت کا تحقیقات کا حکم
قومی خبریں

انتشار یا 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوششوں سے فیصلہ کن طاقت سے نمٹا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

انتشار یا 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوششوں سے فیصلہ کن طاقت سے نمٹا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی ۔2اکتوبر (اے پی پی):کور کمانڈرز کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بہانے سے انتشار پھیلانے یا 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوششوں سے آہنی ہاتھوں اور قانون کی پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔افغانستان سے جنم لینے والی بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے حق دفاع کی توثیق ،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین تاریخی ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘‘ کا بھرپور خیرمقدم اور حرمین شریفین کے تحفظ کا غیر متزلزل عزم دہرایا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سول سوسائٹی کے ارکان کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

فورم نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اعلیٰ درجے کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔ فورم نے پاکستان کے حق دفاع اور افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کے حق کی توثیق کی اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی ایماء پر دہشت گردی کی سہولت کاری کرنے والی طالبان کی گمراہ کن قیادت ہی اس کے نتائج کی مکمل ذمہ دار ہے۔فورم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو سراہا تاہم اس امر پر زور دیا کہ ان عسکری کوششوں کو غیر عسکری اقدامات کے ساتھ مربوط کیا جائے جن میں نچلی سطح پر عوام دوست طرز حکمرانی، عوام کے ساتھ تزویراتی روابط، مفاد پرست عناصر کی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ اور نیشنل ایکشن پلان و وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے مطابق پولیس کی صلاحیتوں میں اضافہ شامل ہیں۔فورم نے داخلی استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی بہانے سے انتشار پھیلانے یا 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش سےبلا تفریق، قانون کی عملداری اور فیصلہ کن طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

فورم نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘‘ کا خیرمقدم کیا اور دیرینہ تزویراتی و اجتماعی دفاعی تعلقات میں اس کے کردار کو سراہا۔ فورم نے سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے حملوں پر شدید مذمت کا اظہار کیا، برادر مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا اور حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ فورم نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو بھی دہرایا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کی حمایت کی توثیق کی۔فیلڈ مارشل نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مستحکم کریں اور جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور ملٹی ڈومین انضمام کے ذریعے جنگی صلاحیتوں کو وسعت دیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر ہمہ وقت تیار ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)