جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ، حب اور لورالائی میں کارروائیاں، 8 فوڈ مراکز پر جرمانے پنجاب کلین ائیر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکاروں کیلئے رینٹل سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری باقاعدہ معائنے، ادویات اور صحت مند طرز زندگی سے بلڈ پریشر کنٹرول کرکے دل کے دورے، فالج اور دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے، ماہرین امراض قلب فیصل آباد مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ قصور بارڈر کے قریب بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی جاں بحق، ایک زخمی،نہتے شہریوں کو بغیر وارننگ نشانہ بنانا بارڈر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، سکیورٹی ذرائع اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ، حب اور لورالائی میں کارروائیاں، 8 فوڈ مراکز پر جرمانے پنجاب کلین ائیر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکاروں کیلئے رینٹل سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن جاری باقاعدہ معائنے، ادویات اور صحت مند طرز زندگی سے بلڈ پریشر کنٹرول کرکے دل کے دورے، فالج اور دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے، ماہرین امراض قلب فیصل آباد مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلامی یونیورسٹی کے اسلامی تحقیقاتی ادارے کا مسلم جنوبی ایشیا میں ’’اسلام اور مذہب‘‘ کے تصور کی حدود کے موضوع پر خصوصی لیکچر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد ایشیا پیسفک کو ایک مشترکہ ٹیکسٹائل مارکیٹ کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے، عاطف اکرام شیخ قصور بارڈر کے قریب بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی جاں بحق، ایک زخمی،نہتے شہریوں کو بغیر وارننگ نشانہ بنانا بارڈر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، سکیورٹی ذرائع اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کو بہتر رہائشی، تعلیمی اور معاون سہولیات کی فراہمی کے لئے ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رفاہ یونیورسٹی اور چائنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے درمیان طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا
زرعی خبریں

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

فیصل آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے کلیہ ویٹرنری سائنسز میں عالمی یومِ حیوانات کے موقع پر آگاہی واک اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد جانوروں کی فلاح و بہبود، ذمہ دارانہ دیکھ بھال اور جانوروں کی صحت کی اہمیت کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا تھا۔ ڈین کلیہ ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ ہمیں جانوروں کی تمام اقسام اور انسانوں کے ساتھ ان کے تعلق کو اہمیت دیتے ہوئے ان کی زندگی کا جشن منانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جانور ماحولیاتی نظام میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انسانوں کو فطرت سے قریب لانے کا ذریعہ بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں، عالمی آبادی میں تیزی سے اضافے کے باعث دنیا بھر میں جانوروں کی بقا کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ شعبہ پیتھالوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر کاشف سلیمی نے کہا کہ ویٹرنری ماہرین کی ذمہ داری محض جانوروں کے علاج تک محدود نہیں بلکہ بیماریوں کی روک تھام، خوراک کے تحفظ اور جانوروں کے ساتھ ہمدردانہ رویوں کے فروغ میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے جانوروں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے عوامی آگاہی اور جانور پالنے کے حوالے سے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر راؤ زاہد عباس نے کہا کہ ویٹرنری تعلیم اور تحقیق طلبہ اور معاشرے میں جانوروں کی ذمہ دارانہ دیکھ بھال کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسلم، ڈاکٹر سلطان علی، ڈاکٹر عائشہ خاتون، ڈاکٹر مصباح اعجاز، ڈاکٹر رضیہ سلطان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ آگاہی واک میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ شرکا نے جانوروں کی فلاح و بہبود، ان کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اور جانوروں کی صحت کے تحفظ میں ویٹرنری ماہرین کے کردار کو اجاگر کرنے والے پیغامات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)