ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان وزیراعلی پنجاب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد کی ملاقات،چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026: شکایات پر وفاقی وزیر صحت کا نوٹس، 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا ،وزارت مذہبی امور زرعی یونیورسٹی پشاور میں فیکلٹی ممبران کے اگلے عہدوں پر ترقی کے آفس آرڈرز تقسیم چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور پاکستان کی شاندار مزاحمت، فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست بینک دولت پاکستان کا ریگولیٹری سینڈ باکس کے دوسرے گروپ کا اعلان وزیراعلی پنجاب سے نیشنل کمانڈ اتھارٹی سینئر آفیسر لیڈر شپ کورس کے وفد کی ملاقات،چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر بریفنگ دی پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت
قومی خبریں

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس ، صحت اور ادویات کے شعبوں میں جاری اہم اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس ، صحت اور ادویات کے شعبوں میں جاری اہم اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے صحت اور ادویات کے شعبوں میں جاری اہم اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر صحت اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی نے کی جس میں وزارت قومی صحت، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن، پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل، قومی ادارہ صحت اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں صحت کے شعبے میں مقامی ویکسین کی تیاری، پلازما فریکشنیشن منصوبے، قومی پالیسیوں کے پیکیج کی تشکیل، ادویات کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے نفاذ اور صحت و ادویات کے شعبے کی برآمدی صلاحیت بڑھانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔مقامی پیداواری صلاحیت میں اضافے، درآمدی انحصار میں کمی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط اقدامات کے ذریعے جاری منصوبوں پر موثر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ایس آئی ایف سی نے اس امر پر زور دیا کہ نشاندہی کردہ مواقع اور اصلاحاتی اقدامات کو عملی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ صحت اور ادویات کے شعبے میں مقامی تیاری، قدر میں اضافے، سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔ایس آئی ایف سی کے مربوط سہولت کاری کے نظام کے تحت صحت اور ادویات کے شعبے میں ترجیحی اقدامات کو آگے بڑھانے، ملکی پیداواری صلاحیت مستحکم کرنے اور عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے مربوط کوششیں جاری ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)