جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس اور سٹریٹ کریمنلزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ امریکہ انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے تحت سٹرٹیجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس جلد ریاض میں ہو گا ،سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس اور سٹریٹ کریمنلزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ایشیئن گیمز،مینز والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو3-0سے ہرادیا
کھیل کی خبریں

بنگلہ دیش نے فیصل آباد میں کھیلی جانے والی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کو 30 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا

ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ

لاہور ۔2اکتوبر (اے پی پی):بنگلہ دیش نے فیصل آباد میں کھیلی جانے والی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کو 30 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ سعدیہ اختر نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ نشیتا اختر نیشی نے 23 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے مہنور زیب نے 24 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، روزینہ اکرم نے 2 جبکہ شاہربانو اور مقامی لیفٹ آرم سپنر ماہَم نازکات نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنا سکی۔ کومل خان 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔انہوں نے 39 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکے لگائے۔ رَوائل فرحان نے 12 گیندوں پر 17 رنز بنائے اور 4 چوکے لگائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پلیئر آف دی میچ نشیتا اختر نیشی نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلے بیٹنگ میں 23 رنز بنانے کے بعد 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے زوفیشان ایاز اور اقصیٰ حبیب کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیشی بولرز نے عمدہ دباؤ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی پانچ وکٹیں 37 رنز پر حاصل کرلیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی پاکیزہ شبیر صرف 6 رنز بنا سکیں، جبکہ شہربانو 18 گیندوں پر ایک بھی باؤنڈری نہ لگا سکیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نشیتا اختر نیشی اور افرین میم نے 2،2 جبکہ فرجانہ اعظیم میدھا اور ادریتہ نوشین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کے تمام چھ بولرز نے فی اوور 6 سے کم رنز دیے۔یہ میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی ویمنز میچ کی میزبانی کے حوالے سے بھی اہم رہا۔سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا، میچ کی پہلی گیند صبح 11 بجے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کرائی جائے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)