جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پی سی ڈی ایم اے انتخابات، سلیم مکاتی چیئرمین، شاہد بشیر سینئر وائس چیئرمین، عامر بھٹی وائس چیئرمین منتخب کلی معیشت کا استحکام ، کیپٹل مارکیٹس اور نجکاری کے عمل میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے ، وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب وفاقی وزیرِ خزانہ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحاتی شراکت داری میں پیشرفت کا جائزہ ،ادارہ جاتی اصلاحات سمیت مختلف شعبوں میں عملدرآمد کی ترجیحات بارے تبادلہ خیال کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور متعلقہ وزارتوں اور حکام کی کاوشوں سے ملائیشیا میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پی سی ڈی ایم اے انتخابات، سلیم مکاتی چیئرمین، شاہد بشیر سینئر وائس چیئرمین، عامر بھٹی وائس چیئرمین منتخب کلی معیشت کا استحکام ، کیپٹل مارکیٹس اور نجکاری کے عمل میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے ، وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب وفاقی وزیرِ خزانہ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحاتی شراکت داری میں پیشرفت کا جائزہ ،ادارہ جاتی اصلاحات سمیت مختلف شعبوں میں عملدرآمد کی ترجیحات بارے تبادلہ خیال کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور متعلقہ وزارتوں اور حکام کی کاوشوں سے ملائیشیا میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ ڈگری میں کمپاؤنڈ اضافے کا ذکر نہ ہو تو نفقہ میں سالانہ اضافہ اصل رقم پر ہوگا، سپریم کورٹ پاک بحریہ کے غلام مصطفیٰ بشیر نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا لندن میں پاکستان کی بڑی کامیابی، ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات کے شعبے میں 3 اہم عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون کی زیر صدارت جیم سٹون کے مرکز کے قیام سے متعلق اجلاس ، قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے غور کیا گیا وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
قومی خبریں

پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ کو منائی گئی

Actor Waheed Murad
چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ 2 اکتوبر کو منائی جائے گی

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ،چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ جمعہ 2 اکتوبر کو منائی گئی۔دلکش شخصیت، منفرد انداز گفتگو اور خوبصورت ہیئر سٹائل رکھنے والے ہیرو وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ پروڈیوسر اور سکرپٹ رائٹر وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ”ساتھی “ سے کیا تھا۔وحید مراد اپنے لباس، ہیئرسٹائل اور منفرد انداز کے سبب لالی ووڈ کےانتہائی مقبول ہیرو تھے۔انہوں نےاپنے فلمی سفر میں 125 فلموں میں کام کیا جن میں 38 بلیک اینڈ وائٹ اور 87 کلر فلمیں شامل ہیں۔وحید مراد سینما بینوں کے دلوں کی دھڑکن تھے اور ان کی بہترین فلموں میں دل میرا دھڑکن تیری،ہیرا اور پتھر،ارمان،عندلیب،مستانہ ماہی،دیور بھابھی اورنصیب اپنا اپنا شامل ہیں۔وحید مراد کو ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ اور نگارڈ ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔وحید مراد نے پاکستان فلم انڈسٹری پر 25 سال تک راج کیا۔ وحید مراد 45 سال کی عمر میں 23 نومبر1938 کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری، فنکار برادری اور مداحوں کی جانب سے بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)