بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں ہنگامی حالات کے دوران صنفی تشدد سے تحفظ کا فریم ورک جاری سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں ایف بی آر انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ای ٹی او vI پشاور کی ماہ ستمبر میں ریکارڈ ریکوری، ہدف سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے زائد ریکوری پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات، پائیدار ترقی و موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خیال ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہیلتھ کیئر کمیشن، ایمبولینس سروس اور ہسپتالوں کی بہتری: قائمہ کمیٹی صحت کی اہم سفارشات عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنا دی بلوچستان میں ہنگامی حالات کے دوران صنفی تشدد سے تحفظ کا فریم ورک جاری سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں ایف بی آر انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ای ٹی او vI پشاور کی ماہ ستمبر میں ریکارڈ ریکوری، ہدف سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے زائد ریکوری پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات، پائیدار ترقی و موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خیال ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہیلتھ کیئر کمیشن، ایمبولینس سروس اور ہسپتالوں کی بہتری: قائمہ کمیٹی صحت کی اہم سفارشات عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنا دی
پنجاب

پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو

پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات
پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1456ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 725افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان ریسکیوکے مطابق 957معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 942ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور، 539مسافراور213پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ283ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت353متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان98حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 84حادثات میں 99متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1694متاثرین میں 1334مرد اور360خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 265افراد کی اوسط عمر18سال سے کم913افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ516زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1586موٹرسائیکلز،96آٹورکشے،160کاریں،34وین،11مسافر بسیں،38ٹرک اور74دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)