بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں ہنگامی حالات کے دوران صنفی تشدد سے تحفظ کا فریم ورک جاری سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں ایف بی آر انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ای ٹی او vI پشاور کی ماہ ستمبر میں ریکارڈ ریکوری، ہدف سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے زائد ریکوری پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات، پائیدار ترقی و موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خیال ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہیلتھ کیئر کمیشن، ایمبولینس سروس اور ہسپتالوں کی بہتری: قائمہ کمیٹی صحت کی اہم سفارشات عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنا دی بلوچستان میں ہنگامی حالات کے دوران صنفی تشدد سے تحفظ کا فریم ورک جاری سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز، قومی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈی آئی خان میں ایف بی آر انفورسمنٹ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف معطل ،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب امریکی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈینیئل سعود کا بارانی زرعی یونیورسٹی کا دورہ ،تعلیمی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ای ٹی او vI پشاور کی ماہ ستمبر میں ریکارڈ ریکوری، ہدف سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے زائد ریکوری پنجاب بھرمیں 1456ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق1682زخمی ہوئے ،ریسکیو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات، پائیدار ترقی و موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خیال ملتان اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہیلتھ کیئر کمیشن، ایمبولینس سروس اور ہسپتالوں کی بہتری: قائمہ کمیٹی صحت کی اہم سفارشات عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنا دی
پنجاب

عظمی بخاری اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت گھر حاصل کرنے والے خاندانوں کی لائیو ویڈیوز سامنے لے آئیں

عظمی بخاری
عظمی بخاری

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری تحریک انصاف کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے سے متعلق دعووں اور پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے اس منصوبے کے تحت گھر حاصل کرنے والے خاندانوں کی لائیو ویڈیوز سامنے لے آئیں۔

اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ بہت جہالت دکھا لی، اب ذرا حقیقت بھی جان لیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے کسی سیاسی جماعت کی تختی نہیں بلکہ ایک عام پاکستانی خاندان کا خواب حقیقت بن کر کھڑا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ صرف پی ٹی آئی دور کے بنے ہوئے گھر تھے تو پھر 2 لاکھ 14 ہزار 302 بلاسود قرضے کس نے جاری کی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ 278 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد بلاسود قرضوں کی رقم کس نے فراہم کی، ایک لاکھ 20 ہزار 753 گھر مکمل کیسے ہوئے، 60 ہزار 464 گھر آج بھی تعمیر کے مرحلے میں کیسے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کے گھروں کو اپنی سیاسی ملکیت ثابت کرنے کی کوشش شاید سوشل میڈیا پر چل جائے، مگر ان گھروں میں رہنے والے اصل مستحقین کی گواہی کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔عظمی بخاری نے کہا کہ یہ تختیوں کی سیاست نہیں، عوام کو اپنی چھت دینے کا عملی منصوبہ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جن کے پاس دکھانے کو کارکردگی نہیں ہوتی، وہ دوسروں کے بنے گھروں کی کہانیاں گھڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا جتنا مرضی کرلیں، گھر تو آخر گھر ہی ہوتا ہے۔ گھر کی چابی جس خاندان کے ہاتھ میں ہو، اصل گواہی بھی اسی کی ہوتی ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)