لاہور۔5اکتوبر (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپا آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جاری ٹیپا کے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے جاری منصوبوں کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ کا مجموعی طور پر83 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔نیلا گنبد انڈر گرائونڈ پارکنگ پلازہ کا مجموعی طور پر81 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازوں میں الیکٹریفکیشن، پینٹ اور فلورنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اجلاس میں آئوٹ فال روڈ کے اطراف اربن ریجنریشن کے تحت ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اندرون سرکلر روڈ، بھاٹی چوک پر اربن ریجنریشن کے پائلٹ منصوبے بارے بریفنگ دی گئی۔ بھاٹی چوک سے اردو بازار تک سڑک کی ایک طرف فساڈ کی اپ گریڈیشن، فٹ پاتھ، پارکنگ ایریا اور سٹینگ ایریا بنایا گیا ہے۔اندرون سرکلر روڈ کے پائلٹ منصوبے میں خوبصورت لائٹس، سائنیج، یو ٹرن اور دیگر کام کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے زیر تعمیر انڈر گرائونڈ پارکنگ پلازوں کے فنشنگ ورک تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



