پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
کیپٹل ایمرجنسی سروس:اسلام آباد میں ستمبر کے دوران 1475 ہنگامی کالز پر رسپانس، 21 نئی ریسکیو و فائر فائٹنگ گاڑیاں جلد بیڑے میں شامل ہوں گی فیصل آباد چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹوز کو مثبت سوچ سے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کیلئے کچھ نیا کرنا ہو گا،میاں محمد ادریس یو ای ٹی میں ٹیچرز ڈے کی تقریب کا انعقاد بلاول بھٹو کا پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کا افتتاح، تھر کے ترقیاتی ماڈل کو ملک بھر میں اپنانے پر زور ستھرا پنجاب لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے،ترجمان ایف ڈی اے کاقانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ٹاول انڈسٹری نے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے، گورنر سندھ کاٹی نے ایس ایم تنویر کوایف پی سی سی آئی کا صدارتی امیدوارنامزد کردیا نظرثانی درخواست میں فیصلے کی غلطی کی نشاندہی ضروری ہے، سپریم کورٹ کالج آف لاء یونیورسٹی آف سرگودھا کے 28 فارغ التحصیل طلباء پنجاب پبلک سروس کمیشن سے انسپکٹر لیگل منتخب مرتضیٰ سولنگی کی افغان طالبان پر پاکستان کو جمہوریت کا درس دینے پر کڑی تنقید امیر الدین میڈیکل کالج میں سٹوڈنٹ اینڈ سپورٹس ویک کا افتتاح کیپٹل ایمرجنسی سروس:اسلام آباد میں ستمبر کے دوران 1475 ہنگامی کالز پر رسپانس، 21 نئی ریسکیو و فائر فائٹنگ گاڑیاں جلد بیڑے میں شامل ہوں گی فیصل آباد چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹوز کو مثبت سوچ سے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کیلئے کچھ نیا کرنا ہو گا،میاں محمد ادریس یو ای ٹی میں ٹیچرز ڈے کی تقریب کا انعقاد بلاول بھٹو کا پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کا افتتاح، تھر کے ترقیاتی ماڈل کو ملک بھر میں اپنانے پر زور ستھرا پنجاب لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے،ترجمان ایف ڈی اے کاقانون شکن ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ٹاول انڈسٹری نے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کی ہے، گورنر سندھ کاٹی نے ایس ایم تنویر کوایف پی سی سی آئی کا صدارتی امیدوارنامزد کردیا نظرثانی درخواست میں فیصلے کی غلطی کی نشاندہی ضروری ہے، سپریم کورٹ کالج آف لاء یونیورسٹی آف سرگودھا کے 28 فارغ التحصیل طلباء پنجاب پبلک سروس کمیشن سے انسپکٹر لیگل منتخب مرتضیٰ سولنگی کی افغان طالبان پر پاکستان کو جمہوریت کا درس دینے پر کڑی تنقید امیر الدین میڈیکل کالج میں سٹوڈنٹ اینڈ سپورٹس ویک کا افتتاح
سندھ

اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،گورنر سندھ

گورنر سندھ
گورنر سندھ

کراچی۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کرام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ استاد قوم کے مستقبل کے معمار اور نئی نسل کی رہنمائی کا اہم ذریعہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اچھا استاد صرف کتابی علم منتقل نہیں کرتا بلکہ طلبہ کی شخصیت، کردار اور سوچ کی بھی تعمیر کرتا ہے، تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی بہتر تربیت کیلئے اساتذہ کی خدمات قابلِ تحسین اور ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اساتذہ کو ان کا جائز مقام دینے کے ساتھ ساتھ ان کے احترام اور وقار کو یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی فلاح و بہبود، جدید تدریسی تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ ورانہ تربیت اور انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے تیزی سے بدلتے دور میں اساتذہ کا کردار مزید اہم ہوگیا ہے، جدید ٹیکنالوجی کو موثر انداز میں تعلیمی عمل کا حصہ بنانے اور طلبہ کی تخلیقی و تنقیدی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اساتذہ کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مضبوط تعلیمی نظام، معیاری تعلیم اور باصلاحیت و باکردار اساتذہ ہی پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی یومِ اساتذہ ہمیں اپنے اساتذہ کی گراں قدر خدمات کو یاد کرنے، انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کے احترام و وقار کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)