اتوار، 22 نومبر 2026
تازہ ترین
عوامی رائے کو قومی مسائل کے حل میں اہمیت دی جائے، بیرسٹر عقیل ملک صدر مملکت آصف زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عالمی سطح پر وقار کا تحفظ قومی اتحاد، مضبوط دفاع اور معاشی استحکام سے وابستہ ہے، رانا ثناء اللہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اسلام آباد میں آئی سی سی آئی، وزارت خارجہ گالف ٹورنامنٹ 2026ء کا انعقاد، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا اہم ذریعہ ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں مگر ملکی مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہیے،بیرسٹر دانیال چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان کے علماء کرام کا مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف انتباہ، مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں، علماء کرام گورنر سندھ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تجارتی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال پاک صحت تحقیق، بظاہر صحت مند پاکستانیوں میں بھی دل کی بیماری کا شدید خطرہ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری عوامی رائے کو قومی مسائل کے حل میں اہمیت دی جائے، بیرسٹر عقیل ملک صدر مملکت آصف زرداری سے اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عالمی سطح پر وقار کا تحفظ قومی اتحاد، مضبوط دفاع اور معاشی استحکام سے وابستہ ہے، رانا ثناء اللہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین اسلام آباد میں آئی سی سی آئی، وزارت خارجہ گالف ٹورنامنٹ 2026ء کا انعقاد، مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے دنیا بھر کے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا اہم ذریعہ ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں مگر ملکی مفاد ہمیشہ مقدم ہونا چاہیے،بیرسٹر دانیال چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین بلوچستان کے علماء کرام کا مدارس کے طلبہ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف انتباہ، مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ اثاثہ ہیں، علماء کرام گورنر سندھ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تجارتی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال پاک صحت تحقیق، بظاہر صحت مند پاکستانیوں میں بھی دل کی بیماری کا شدید خطرہ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری
قومی خبریں

ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم جون 2028ء تک ایک ہزار ارب سے بڑھا کر دو ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو

ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم جون 2028ء تک ایک ہزار ارب سے بڑھا کر دو ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو
ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم جون 2028ء تک ایک ہزار ارب سے بڑھا کر دو ہزار ارب روپے کرنے کا ہدف ہے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو

سنگاپور۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی نجی شعبے کے قرضوں میں مالی اعانت کا تناسب موجودہ 9.9 فیصد سے بڑھا کر آئندہ دو سال میں 13 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے تحت جون 2028ء تک ایس ایم ای فنانسنگ کا حجم تقریباً ایک ہزار ارب روپے سے دوگنا کرکے دو ہزار ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سنگاپور فن ٹیک فیسٹیول 2026 کے موقع پر عالمی بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ ملاقاتوں میں پاکستان میں ایس ایم ایز کی ترقی، مالی وسائل تک رسائی میں اضافے، مالیاتی ٹیکنالوجی میں جدت اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے عالمی بینک گروپ کے نائب صدر برائے خوشحالی پابلو ساویدرا اور آئی ایف سی کے نائب صدر برائے یورپ، لاطینی امریکا اور کیریبین الفانسو گارسیا مورا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں ایس ایم ایز کی ترقی تیز کرنے اور اس اہم شعبے میں باہمی تعاون مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایس ایم ایز پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں تاہم ماضی میں ان کے معاشی کردار کے باوجود اس شعبے کو خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ حکومت اب اسے روزگار کی فراہمی، معاشی ترقی اور برآمدات میں تنوع کے فروغ کے لیے ایک اہم محرک کے طور پر ترجیح دے رہی ہے۔وزیر خزانہ نے عالمی بینک اور آئی ایف سی کے حکام کو ایس ایم ایز کے لیے مالی وسائل تک رسائی بڑھانے کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے کردار کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایس ایم ایز کی ادارہ جاتی اور مالیاتی استعداد مضبوط بنانے اور انہیں رسمی مالیاتی نظام سے قرضوں کے حصول کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر خزانہ نے پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی ڈھانچے میں ہونے والی پیش رفت کا بھی ذکر کیا جس میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ، تیزی سے ترقی کرتا ہوا فن ٹیک نظام اور پانچ ڈیجیٹل بینکوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ انہوں نے خصوصاً کسانوں اور زرعی شعبے سے وابستہ کاروباری اداروں کے لیے مالیاتی شمولیت بہتر بنانے کی غرض سے ڈیجیٹل حل بروئے کار لانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں زرعی ویلیو چینز کو مضبوط بنانے اور گوشت کی برآمدات کے فروغ کو بھی اہم شعبوں کے طور پر زیر بحث لایا گیا جو برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے وسیع تر حکومتی ہدف سے ہم آہنگ ہیں۔فریقین نے ایس ایم ایز کی ترقی اور مالی وسائل تک رسائی بہتر بنانے کے لیے سپلائی چین کی ترقی، ڈیٹا انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل انوائسنگ، تیز رفتار ادائیگیوں کے نظام اور ضابطہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے سمیت ممکنہ شعبوں میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔دریں اثناء وزیر خزانہ نے گلوبل فنانس اینڈ ٹیکنالوجی نیٹ ورک (جی ایف ٹی این) کے شریک بانی اور گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر سوپنیندو موہنتی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا کہ جی ایف ٹی این کا قیام 2024ء میں عمل میں آیا اور یہ ادارہ اپنے چار عملی شعبوں فورمز، ایڈوائزری، پلیٹ فارم اور کیپیٹل کے ذریعے مالیاتی شعبے میں جدت اور تبدیلی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے وزیر خزانہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔محمد اورنگزیب نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے سوپنیندو موہنتی کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام سے آگاہ کیا۔

انہوں نے فن ٹیک کے شعبے میں جی ایف ٹی این کے عالمی پلیٹ فارم سے استفادہ کرنے اور علم کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور ادارہ جاتی تعاون کے امکانات تلاش کرنے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)