گلگت۔ 18 نومبر (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی میں داخلوں کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں داخلہ پراسیس سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور داخلوں کے عمل کو مؤثر، شفاف اور منظم بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کنوینئر ایڈمیشن کمیٹی ڈاکٹر منظور علی نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمیشن سمیت ڈائریکٹر سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی اور متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر داخلوں کے عمل کو بہتر بنانے اور متعلقہ امور کو بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



