جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت فیفاآسیان کپ،ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے، شرجیل انعام میمن گورنر سندھ کا نیپا میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب ملک بھر کے عوام کیلئے معیاری ذہنی صحت کی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ پہلی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کاروباری افراد کا ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم ڈی آئی جی اسلام آباد کی ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت فیفاآسیان کپ،ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے، شرجیل انعام میمن گورنر سندھ کا نیپا میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب ملک بھر کے عوام کیلئے معیاری ذہنی صحت کی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ پہلی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کاروباری افراد کا ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم ڈی آئی جی اسلام آباد کی ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں
پنجاب

کاروباری افراد کا ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم

ایف بی آر راولپنڈی
ایف بی آر راولپنڈی

راولپنڈی۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی کے شہریوں، کاروباری افراد اور تجارتی تنظیموں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر امیر سعید نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع چھوٹے کاروباری افراد اور دکانداروں کے لیے اہم ریلیف ہے، جو تکنیکی مسائل اور معاشی مشکلات کے باعث مقررہ مدت میں ریٹرن جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اضافی وقت سے تاجر اپنے مالی ریکارڈ مکمل کرکےریٹرن جمع کرا سکیں گے اور بھاری جرمانوں یا آن لائن نظام پر اضافی دباؤ سے بچ سکیں گے۔اسٹڈی ابراڈ کنسلٹنٹ اکرام شیخ نے بھی فیصلے کو سروس سیکٹر کے لیے معاون اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں توسیع عوامی مشکلات کے ازالے کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے اور اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے کا موقع ملے گا۔مقامی شہریوں ہارون اور طاہر کمال نے بھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ متوسط طبقے اور تنخواہ دار افراد کو آن لائن دستاویزات مکمل کرنے میں مشکلات درپیش تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اضافی وقت سے شہری اپنی ٹیکس ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کر سکیں گے۔انہوں نے ٹیکس حکام پر زور دیا کہ انکم ٹیکس رجسٹریشن اور ریٹرن فائلنگ کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ تمام شعبوں سے وابستہ افراد کو ٹیکس نظام کا حصہ بننے میں سہولت حاصل ہو اور ٹیکس تعمیل کا عمل مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)