راولپنڈی۔2اکتوبر (اے پی پی):ضلع راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 37 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 15 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں 12 کنفرم ڈینگی مریض شامل ہیں تاہم ڈینگی کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 4,984 مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں 4,599 مشتبہ اور 348 نان ڈینگی کیسز سامنے آئے۔ اکتوبر میں اب تک 4 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے جبکہ ستمبر میں 27 کیسز سامنے آئے تھے۔
ڈینگی سرویلنس کے دوران 17,859 ہاٹ سپاٹس رجسٹرڈ کیے گئے اور گزشتہ ہفتے کی نسبت 100 فیصد علاقوں کی کوریج کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق مختلف علاقوں میں 52 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کے دوران ایک لاکھ 78 ہزار 287 گھر مثبت پائے گئے جبکہ 24,885 مثبت مقامات سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 3 ہزار 172 لاروہ تلف کیا گیا۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاروہ ملنے پر 2,798 ایف آئی آرز، 686 سیلنگ اور 2,331 چالان کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 31 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



