جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کا 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک-آسٹریلیا پارلیمانی و دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا آتے ہی کریک ڈائون تیز، راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کر دیا پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں ، سردار اویس احمد خان لغاری لیسکو سے متعلق شکایات وشواہد وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے،سپیکر پنجاب اسمبلی جمہوریت محض انتخابی عمل کا نام نہیں بلکہ جمہورکی حکمرانی، اجتماعی ذمہ داری اورسب کو ساتھ لیکرچلنے کاسیاسی نظام ہے، جعفرخان مندوخیل وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں پر میڈیا کو بریفنگ جمہوریت میں اختلاف رائے فطری ہے، قومی مسائل کا پائیدار حل مکالمے اور سیاسی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی موسمیاتی تبدیلی پاکستانی زراعت وغذائی تحفظ کیلئے چیلنج بن چکی ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت سید عمران احمد شاہ کی پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کی اختتامی تقریب میں شرکت
پنجاب

وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کا پاکستان بیت المال ریجنل دفتر اور پاکستان سویٹ ہوم ملتان کا دورہ

وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کا پاکستان بیت المال ریجنل دفتر اور پاکستان سویٹ ہوم ملتان کا دورہ

ملتان۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے توانائی (پاور ڈویژن) عبدالرحمن خان کانجو نے پاکستان بیت المال ریجنل دفتر جنوبی پنجاب ملتان اور پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جنوبی پنجاب رانا محمد رمضان طاہر نے وزیر مملکت کو ادارے کے جاری فلاحی منصوبوں، عوامی خدمت اور جنوبی پنجاب میں سرگر میوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر مملکت نے پاکستان سویٹ ہوم ملتان میں مقیم بچوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور مسائل و ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے بچوں کو فراہم کی جانے والی رہائشی، تعلیمی، غذائی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انچارج پاکستان سویٹ ہوم ملتان فرح ملک نے وزیر مملکت کو سویٹ ہوم کے انتظامی امور اور بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔عبدالرحمن خان کانجو نے پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ کی ادارہ جاتی خدمات اور عوامی فلاح کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے جنوبی پنجاب میں پاکستان بیت المال کی فلاحی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے دائرہ کار کو بھی سراہا۔وزیر مملکت نے ریجنل ڈائریکٹر رانا محمد رمضان طاہر کی جنوبی پنجاب میں عوامی فلاح کے لیے کاوشوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال جیسے ادارے مستحق اور ضرورت مند طبقات کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔دورے کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی و سابق معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان ملک عبدالغفار ڈوگر، سعد خورشید کانجو اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید بابر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)