پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
محکمہ موسمیات کی منگل اور بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کی پیشگوئی وفاقی وزیر احد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان وزیر تعلیم پنجاب کی اساتذہ کے عالمی دن کے روز ہفتہ وار لیکچر کیلئے گورنمنٹ سکول لدھر پہنچ کر اساتذہ کو مبارکباد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کامرس کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس پاکستان میں انکلوسو انشورنس کی وسیع گنجائش، ایس ای سی پی ٹاک سیریز وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، جلد صحت یابی کیلئے دعا راولپنڈی میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقریب، اساتذہ قوم کے حقیقی ہیروز، نئی نسل کی تعلیم و کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، دانیال تنویر چوہدری الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس محکمہ موسمیات کی منگل اور بدھ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش / ژالہ باری کی پیشگوئی وفاقی وزیر احد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی ہدایت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ کا دورہ، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان وزیر تعلیم پنجاب کی اساتذہ کے عالمی دن کے روز ہفتہ وار لیکچر کیلئے گورنمنٹ سکول لدھر پہنچ کر اساتذہ کو مبارکباد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے کامرس کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس پاکستان میں انکلوسو انشورنس کی وسیع گنجائش، ایس ای سی پی ٹاک سیریز وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سینئر صحافی سجاد میر کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد، جلد صحت یابی کیلئے دعا راولپنڈی میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کی تقریب، اساتذہ قوم کے حقیقی ہیروز، نئی نسل کی تعلیم و کردار سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، دانیال تنویر چوہدری الیکشن کمیشن میں تمام صوبوں ، وفاقی دارالحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس
پنجاب

سیالکوٹ، عوامی شکایت پر فوری صفائی کارروائی، متعدد علاقوں میں کلین اَپ آپریشن جاری

سیالکوٹ، عوامی شکایت پر فوری صفائی کارروائی، متعدد علاقوں میں کلین اَپ آپریشن جاری

سیالکوٹ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی جانب سے صفائی آپریشن جاری ہے۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے صفائی کی صورتحال سے متعلق موصول ہونے والی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ آصف اقبال کی نگرانی میں متعلقہ علاقوں میں خصوصی کلین اَپ آپریشن کیا گیا۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کی ٹیموں نے حمزہ غوث، سنیارے والہ پل، محلہ سلطان پورہ اور ظہورہ کے علاقوں میں فوری کارروائی کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر موجود کوڑا کرکٹ، گندگی اور دیگر صفائی کے مسائل کو دور کیا۔ صفائی عملہ اور متعلقہ مشینری کو موقع پر متحرک کرتے ہوئے متاثرہ مقامات کی صفائی مکمل کی گئی اور علاقے کو صاف ستھرا بنا دیا گیا۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ آصف اقبال نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی صفائی سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی علاقے میں صفائی کی صورتحال خراب ہونے کی صورت میں بروقت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ستھرا پنجاب ایجنسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ میں نگرانی کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے صفائی کی شکایت پر فوری کارروائی کرنے اور علاقے کی صفائی یقینی بنانے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق، ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی آصف اقبال اور متعلقہ صفائی عملے کا شکریہ ادا کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں صفائی برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں، کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں اور صفائی سے متعلق کسی بھی مسئلے یا شکایت سے متعلقہ حکام کو بروقت آگاہ کریں تاکہ فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)