بیجنگ۔4اکتوبر (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار،24 بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نوویک جوکووچ اپنی فتوحات کو برقرارر کھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ای ایس پی این کے مطابق 29 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے اے ٹی پی ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے چین کے کھلاڑی شانگ جونچینگ کو 0-2سیٹس سے شکست دے کر اور 39سالہ سابق عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ نے دوسرے رائونڈ میچ میں چین کے ٹینس کھلاڑی بو ینچاؤکیٹ کو 1-2سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
اے ٹی پی چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قومی ٹینس سینٹرمیں جاری ہیں۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 29 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے چین کے کھلاڑی شانگ جونچینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی اور ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں ان کا مقابلہ سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار،24 بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نوویک جوکووچ سے ہوگا ،انہوں نے دوسرے رائونڈ کے میچ میں چین کے بو ینچاؤکیٹ کو 6-4، 6-7(2-7)اور 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



