جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت فیفاآسیان کپ،ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے، شرجیل انعام میمن گورنر سندھ کا نیپا میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب ملک بھر کے عوام کیلئے معیاری ذہنی صحت کی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ پہلی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کاروباری افراد کا ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم ڈی آئی جی اسلام آباد کی ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں پنجاب میں موروں کی غیر قانونی تجارت پر 17ملزمان گرفتار، سوا 4لاکھ روپے جرمانہ عائد شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیےانٹری ٹیسٹ شروع راولپنڈی ،7 افراد سے 16 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات متبادل قانونی فورم دستیاب ہو تو وفاقی آئینی عدالت سے براہ راست رجوع نہیں کیا جا سکتا، وفاقی آئینی عدالت فیفاآسیان کپ،ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے، شرجیل انعام میمن گورنر سندھ کا نیپا میں 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب سے خطاب ملک بھر کے عوام کیلئے معیاری ذہنی صحت کی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے مربوط اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ پہلی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد دوبارہ نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کاروباری افراد کا ایف بی آر کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا خیرمقدم ڈی آئی جی اسلام آباد کی ایک ہی روز میں 6 کھلی کچہریاں
کھیل کی خبریں

فیفاآسیان کپ،ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی

آسیان کپ
آسیان کپ

لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):فیفاآسیان کپ میں ویتنام نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دیدی، تفصیل کے مطابق پاکستان نے FIFA آسیان کپ میں اپنے آخری میچ میں ویتنام کے خلاف بھرپور مزاحمت کی، تاہم اسے 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں مہم ایک پوائنٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

نولبرٹو سولانو کی زیرِ قیادت پاکستان نے پہلے ہاف میں عمدہ کھیل پیش کیا اور 31ویں منٹ میں محب اللہ کے شاندار گول کی بدولت برتری حاصل کرلی۔ محب اللہ نے ویتنامی دفاع سے گیند چھین کر گول کیپر پیٹرک گیانگ لے کو مات دی اور گیند جال میں پہنچا دی۔ پاکستان نے وقفے تک اپنی ایک گول کی برتری برقرار رکھی۔دوسرے ہاف کے آغاز میں سولانو نے عالمگیر غازی اور عمر نواز کو میدان میں اتارا، تاہم ویتنام نے تیزی سے کھیل کا رخ تبدیل کردیا۔ 50ویں منٹ میں لانگ ہائی نگوین نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا، جبکہ سات منٹ بعد ڈک ہوانگ نگوین نے دوسرا گول کرکے ویتنام کو 2-1 کی برتری دلا دی۔پاکستان نے برابر ی کی کوشش جاری رکھی، تاہم عبدالصمد شہزاد کا شاٹ بلاک ہوگیا جبکہ عبدالصمد خان کے کراس پر عمر نواز کا ہیڈر بھی گول میں تبدیل نہ ہوسکا۔ 80ویں منٹ میں بیک ڈنھ نگوین نے ویتنام کی برتری 3-1 کردی۔

پاکستان نے آخری لمحات تک مقابلہ جاری رکھا اور 88ویں منٹ میں علی اکبر کے شاٹ پر کلیم اللہ خان نے فیصلہ کن ٹچ دے کر گیند جال میں پہنچا دی، جس سے پاکستان نے ایک بار پھر واپسی کی امید پیدا کردی۔ تاہم اختتامی لمحات میں بیک ڈنھ نگوین کے پاس پر ہوانگ منہ ولیمز نے چوتھا گول کرکے ویتنام کی 4-2 سے کامیابی یقینی بنا دی۔پاکستان نے اس سے قبل فلپائن کے خلاف دو گول کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے 2-2 سے میچ برابر کیا تھا۔ ویتنام عالمی رینکنگ میں پاکستان سے 99 درجے اوپر ہے۔ گروپ مرحلے کے اختتام پر تھائی لینڈ پہلے، ویتنام دوسرے اور فلپائن تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ پاکستان نے ایک پوائنٹ کے ساتھ اپنی پہلی FIFA مقابلے کی مہم مکمل کی۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)