ہفتہ، 21 نومبر 2026
تازہ ترین
صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری
کھیل کی خبریں

احشام ہمایوں نےجے-30 صبحِ نو چیمپئن شپ کے بوائز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی

ٹینس چیمپئن شپ
ٹینس چیمپئن شپ

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):پاکستان کے احشام ہمایوں نےجے-30 صبحِ نو چیمپئن شپ کے بوائز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ پاکستانی جوڑی عامر مزاری اور عمر جواد ملک نے بھی بوائز ڈبلز فائنل کے لئےکوالیفائی کر لیا۔ یہ کامیابی جے-30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل مقابلوں میں حاصل ہوئی۔بوائز سنگلز کےسیمی فائنل میں احشام ہمایوں نے ہم وطن کھلاڑی زوہیب افضل ملک کو 7-5، 6-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ کے فاسین سنچالونگ سے ہوگا۔

بوائز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے عامر مزاری اور عمر جواد ملک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی جوڑی فاسین سنچالونگ اور تھیراپٹ سمرت وانیچا کو 6-4، 7-5 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔جے-30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیواسلام آباد میں جاری ہے جس میں 16 ممالک کے 55 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 33 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں۔ایونٹ میں روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سنگاپور، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، اسپین، کینیڈا، سویڈن، جرمنی، جاپان اور پاکستان کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

اس بین الاقوامی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد میں صبحِ نو، پارک ویو سٹی، دیوان سیمنٹ، بینک الفلاح اور او جی ڈی سی ایل کا تعاون قابلِ تحسین ہے جن کی معاونت سے ایونٹ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔بوائز سنگلز سیمی فائنلز مقابلوں میں فاسین سنچالونگ (تھائی لینڈ) نے ریحان گوناوردھنا (سری لنکا) کو 6-1، 6-0 سے شکست دی۔احشام ہمایوں (پاکستان) نے زوہیب افضل ملک (پاکستان) کو 7-5، 6-2 سے شکست دی۔گرلز سنگلز سیمی فائنلز مقابلوں میں ادیما السیپولووا (قازقستان) نے پلویپچ ڈاؤنگخیاؤ (تھائی لینڈ) کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔پولینا سوشکووا (قازقستان) نے آئلین بکیئیوا (قازقستان) کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔

بوائز ڈبلز سیمی فائنلز مقابلوں میں عامر مزاری / عمر جواد ملک (پاکستان) نے فاسین سنچالونگ / تھیراپٹ سمرت وانیچا (تھائی لینڈ) کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔جیکب لیٹسچ (جرمنی) /جائین ڈی سیرم (سری لنکا) نے حمزہ رومان / زوہیب افضل ملک (پاکستان) کو 6-4، 6-3 سے شکست دی۔گرلز ڈبلز سیمی فائنلز مقابلوں میں پلویپچ ڈاؤنگخیاؤ / انیاوی پیسارنپانوونگ (تھائی لینڈ) نے آئلین بکیئیوا / ڈینیلیا بیسے بائیوا (قازقستان) کو 6-4، 6-0 سے شکست دی۔ادیما السیپولووا (قازقستان) / یوچی لی (چین) نے واروارا روبتسووا (روس) / شوان یی وی (چین) کو 6-7(4)، 6-2، (10-2) سے شکست دی۔بوائز سنگلز فائنل کل ہفتہ کو صبح 10 بجے،گرلز سنگلز فائنل صبح 10 بجے،گرلز ڈبلز فائنل دوپہر 1:30 بجے اوربوائز ڈبلز فائنل دوپہر 2 بجے کھیلے جائیں گے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)