اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ماموں اکمل حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان اسلام آباد کے مختلف سرکاری مراکز صحت میں مفت ہیپاٹائٹس سی سکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولیات دستیاب ہیں، ڈی ایچ او وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا لاہورسٹیشن کا دورہ، پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 کی توسیع کے جاری کام کامعائنہ کیا پنجاب بھرمیں 1416ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1637زخمی راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 40 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شینزن اپیک اجلاس میں روسی صدر کی شرکت کا خیرمقدم، چینی وزارت خارجہ اسلام آباد میں پولی تھین بیگز کے خلاف مہم کے دوران 122 افراد گرفتار، 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط حکومت بلوچستان نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت دنیا بھر کی 100 سے زائد ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کرلیں اناج درآمد اور برآمد کرنے والے ممالک کو سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے، چینی وزارت تجارت پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حیوانات اتوار کو منایا گیا چینی سائنسدان نیپال میں سرحد پار شدید آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سائنسی تحقیق کریں گے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ماموں اکمل حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان اسلام آباد کے مختلف سرکاری مراکز صحت میں مفت ہیپاٹائٹس سی سکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولیات دستیاب ہیں، ڈی ایچ او وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا لاہورسٹیشن کا دورہ، پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 کی توسیع کے جاری کام کامعائنہ کیا پنجاب بھرمیں 1416ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1637زخمی راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 40 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شینزن اپیک اجلاس میں روسی صدر کی شرکت کا خیرمقدم، چینی وزارت خارجہ اسلام آباد میں پولی تھین بیگز کے خلاف مہم کے دوران 122 افراد گرفتار، 293 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط حکومت بلوچستان نے ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت دنیا بھر کی 100 سے زائد ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کرلیں اناج درآمد اور برآمد کرنے والے ممالک کو سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے، چینی وزارت تجارت پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حیوانات اتوار کو منایا گیا چینی سائنسدان نیپال میں سرحد پار شدید آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سائنسی تحقیق کریں گے
قومی خبریں

پورا عالم اسلام سعودی عرب کے ساتھ ہے ۔ طاہر محمود اشرفی

طاہر محمود اشرفی
طاہر محمود اشرفی

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):چیئر مین پاکستان علماء کونسل و کوآردینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پورا عالم اسلام سعودی عرب کے ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اتوار کے روز یہاں جا معہ منظور الاسلامیہ میں تعظیم حرمین شریفین سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کسی کو یہ حق نہیں د ے گی کہ وہ ارض حرمین شریفین پر حملے کرے اورہم ارض حرمین شریفین پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سعودی عرب نے فلسطین کی مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ2015 میں مفتی اعظم سعودی عرب نے حوثیوں کے خلاف فتوی دیا اور آج یہاں علما و مشائخ کا اجتماع حوثی باغیوں کے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ پر حملوں کی بھر پورمذمت کرتاہے اور اعلان کرتا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے،ایران پر امریکی جارحیت قابل مذمت ہیں تو سعودی عرب کے خلاف حملے بھی قابل مذمت ہیں ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے کبھی بھی یمن میں مداخلت نہیں کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے، ہمیں سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں،پورا عالم اسلام سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حسینی ہیں ، حضرت امام حسین کے گھوڑے کے پائوں کی خاک ہماری آنکھوں کا سرمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ پر تنقید کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ہم اصحاب پر تنقید کو برداشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پر علامہ طاہر احسن، مولانا اسلم صدیقی ، قاری جلیل ابراہیم،قاری کفایت اللہ، قاری ابرا ہیم حنفی، قاری اسلام ا لدین،قاری عبد الحکیم اطہر، مفتی راشد رسول، بھی موجود تھے ۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)