اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکرٹری وقار مہدی، امور نوجوان سے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کوآرڈینیٹر میر سہراب مری، پی پی پی سندھ کے کوآرڈینیشن سیکرٹری نعمان شیخ، پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے سابق صدر جاوید نایاب لغاری اور نومنتخب صدر منصور شاہانی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



