جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، دوسرا دور کل (ہفتہ) کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ فیصل آباد، انڈر 19 ویمن ٹی 20 ، بنگلہ دیش نے میزبان پاکستان کو 30 رنز سے شکست دیدی سموگ ایک شدید ماحولیاتی اور انسانی صحت کا مسئلہ ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اوکاڑہ وزیراعظم کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اجلاس، کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، محمد شہباز شریف پی سی ڈی ایم اے انتخابات، سلیم مکاتی چیئرمین، شاہد بشیر سینئر وائس چیئرمین، عامر بھٹی وائس چیئرمین منتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان مذاکرات ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھارتی فوج کے جعلی مقابلے پر کئی سوالات اٹھتے ہیں، محمد آصف زندہ اور خیریت سے ہیں، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں کس بے گناہ شخص کو ہلاک کیا؟ عطاء اللہ تارڑ صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم وی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے 4 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، اسحاق ڈار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز مثبت پیش رفت ، اس سے ملک کے مستقبل اور سیاسی درجہ حرارت میں بہتری آئے گی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کلی معیشت کا استحکام ، کیپٹل مارکیٹس اور نجکاری کے عمل میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے ، وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب وفاقی وزیرِ خزانہ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحاتی شراکت داری میں پیشرفت کا جائزہ ،ادارہ جاتی اصلاحات سمیت مختلف شعبوں میں عملدرآمد کی ترجیحات بارے تبادلہ خیال کیا پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، دوسرا دور کل (ہفتہ) کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ فیصل آباد، انڈر 19 ویمن ٹی 20 ، بنگلہ دیش نے میزبان پاکستان کو 30 رنز سے شکست دیدی سموگ ایک شدید ماحولیاتی اور انسانی صحت کا مسئلہ ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اوکاڑہ وزیراعظم کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے اجلاس، کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں، محمد شہباز شریف پی سی ڈی ایم اے انتخابات، سلیم مکاتی چیئرمین، شاہد بشیر سینئر وائس چیئرمین، عامر بھٹی وائس چیئرمین منتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان مذاکرات ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بھارتی فوج کے جعلی مقابلے پر کئی سوالات اٹھتے ہیں، محمد آصف زندہ اور خیریت سے ہیں، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں کس بے گناہ شخص کو ہلاک کیا؟ عطاء اللہ تارڑ صومالیہ کے ساحل کے قریب ہائی جیک ہونے والے ایم وی آنر 25 کے پاکستانی عملے کے 4 ارکان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا، اسحاق ڈار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز مثبت پیش رفت ، اس سے ملک کے مستقبل اور سیاسی درجہ حرارت میں بہتری آئے گی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کلی معیشت کا استحکام ، کیپٹل مارکیٹس اور نجکاری کے عمل میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے ، وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب وفاقی وزیرِ خزانہ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحاتی شراکت داری میں پیشرفت کا جائزہ ،ادارہ جاتی اصلاحات سمیت مختلف شعبوں میں عملدرآمد کی ترجیحات بارے تبادلہ خیال کیا
قومی خبریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور متعلقہ وزارتوں اور حکام کی کاوشوں سے ملائیشیا میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور متعلقہ وزارتوں اور حکام کی کاوشوں سے ملائیشیا میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ہدف کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے، ملائیشیا کے لئے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار،وزیر قومی غذائی تحفظ، وزیر تجارت، سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری قومی غذائی تحفظ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،70 ہزار میٹرک ٹن اضافی پاکستانی چاول کی برآمد، کسانوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ہدف کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ اکتوبر تا دسمبر 2026 کے دورانیہ میں ملائیشیا کےلئے پاکستانی چاول کی برآمدات میں مزید 70 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔پاکستانی چاول کی اضافی 70 ہزار میٹرک ٹن برآمدات کا حصول وزیراعظم کی ہدایات پر موثر سفارتی و تجارتی کاوشوں کا ثمر ہے۔متعلقہ وزارتوں اور حکام نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ملائیشیا کے ساتھ پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کا معاملہ موثر انداز میں آگے بڑھایا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)