اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کے ڈیجیٹل نظام، نیٹ ورک سکیورٹی اور کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانےپر زور لندن پاکستانی ہائی کمیشن، لندن کے ڈیفنس ونگ کے زیر اہتمام روایتی میس نائٹ ، پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پاکستان کی معیشت اب درست سمت گامزن ہے، زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ہم خطیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب استحکام کے بعد ملکی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ ایف جی پی اور پاک امریکن شکاگولینڈ چیمبر کے درمیان نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کا معاہدہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کے حامی ، غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فوری تعمیرِ نو یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چین کے خلائی سٹیشن میں شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا پاکستانی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترک یونیورسٹی فیئر 2026 کا انعقاد 5 دسمبر کو اسلام آباد اور 7 دسمبر کو لاہور میں ہوگا بابا گورو نانک کی تعلیمات آج بھی انسانیت کےلئے مشعل راہ ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پروفیسر احسن اقبال فضلے سے آمدن کا مربوط نظام متعدد فوائد فراہم کر سکتا ہے، شاہد عمران نوجوانوں کے لیے روزگار کے وافر مواقع پیدا کرنے کی خاطر پائیدار اور ہمہ گیر اقتصادی ترقی کی طرف قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیف الرحمٰن پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے آئی ٹی کی وسیع صلاحیتوں کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،افتخار علی ملک ڈی جی این سی سی آئی اے کی زیر صدارت اجلاس، ادارے کے ڈیجیٹل نظام، نیٹ ورک سکیورٹی اور کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانےپر زور لندن پاکستانی ہائی کمیشن، لندن کے ڈیفنس ونگ کے زیر اہتمام روایتی میس نائٹ ، پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا پاکستان کی معیشت اب درست سمت گامزن ہے، زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات پر توجہ مرکوز کر کے ہم خطیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب استحکام کے بعد ملکی معیشت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزارت خزانہ ایف جی پی اور پاک امریکن شکاگولینڈ چیمبر کے درمیان نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کا معاہدہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور حقِ خودارادیت کے حامی ، غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فوری تعمیرِ نو یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چین کے خلائی سٹیشن میں شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے مدار میں باہمی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا پاکستانی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ترک یونیورسٹی فیئر 2026 کا انعقاد 5 دسمبر کو اسلام آباد اور 7 دسمبر کو لاہور میں ہوگا بابا گورو نانک کی تعلیمات آج بھی انسانیت کےلئے مشعل راہ ، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں، پروفیسر احسن اقبال فضلے سے آمدن کا مربوط نظام متعدد فوائد فراہم کر سکتا ہے، شاہد عمران نوجوانوں کے لیے روزگار کے وافر مواقع پیدا کرنے کی خاطر پائیدار اور ہمہ گیر اقتصادی ترقی کی طرف قدم بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،سیف الرحمٰن پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے آئی ٹی کی وسیع صلاحیتوں کا بھرپور استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،افتخار علی ملک
قومی خبریں

ایڈرین ہملٹن مانز نے پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا باضابطہ چارج سنبھال لیا

ایڈرین ہملٹن مانز نے پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا باضابطہ چارج سنبھال لیا

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نو تعینات شدہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایڈرین ہملٹن مانز نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال کر ذمہ داریاں انجام دینا شروع کر دی ہیں۔ ایڈرین ہملٹن مانز کمرشل ایوی ایشن کا 30 سالہ وسیع بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل وہ عمان، قازقستان اور افریقہ کی تین مختلف ایئرلائنز کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور بین الاقوامی ہوابازی کی صنعت میں اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری لانے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

پی آئی اے کنسورشیم اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سبکدوش ہونے والے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اے وی ایم عامر حیات کی قیادت میں پی آئی اے نے انتہائی مشکل حالات اور کڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔ ان کے دور کے نمایاں کارناموں میں فضائی حفاظت کے معیارات میں بہتری، یورپ اور برطانیہ کی جانب سے عائد پابندیوں کا خاتمہ اور ادارے کو نجکاری کے مرحلے کے لئے تیار کرنا شامل ہے۔اس موقع پر چیئرمین پی آئی اے نے نئے سی ای او کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ ایڈرین ہملٹن مانز اپنے وسیع عالمی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی ایئرلائن کی سروسز کے معیار کو بلند کریں گے اور اسے ایک بار پھر دنیا کی صفِ اول کی ایئرلائنز کے ہم پلہ بنائیں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)