ہفتہ، 21 نومبر 2026
تازہ ترین
صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سینڈیکیٹ کا 21 واں اجلاس ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری شہید شاہنواز بھٹو ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے،بلاول بھٹو زرداری وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی نئی دہلی میں ایس سی او سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد شروع، عوام کو سستی اور معیاری گاڑیاں ملیں گی، شعیب خان پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بچوں کو حقوق کی فراہمی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، سینیٹر شیری رحمن نواز شریف ایگر کلچر یونیورسٹی ملتان میں تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کے حوالے سے آگاہی اجلاس پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ،محسن نقوی بیکن ہاؤس گوجرانوالہ میں تقریبِ تقسیمِ عہدہ، کمشنر نے طلبہ کی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہا ہر بچے کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو زرداری
بلوچستان

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، متعدد دکانداروں کو جرمانے و اصلاحی نوٹسز جاری

بلوچستان فوڈ اتھارٹی
بلوچستان فوڈ اتھارٹی

کوئٹہ۔ 06 نومبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے)کی مختلف انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ، ڈیرہ اللہ یار اور مسلم باغ میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے مراکز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو جرمانے اور متعدد کو مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔بی ایف اے حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں کلی الماس اور قمبرانی روڈ پر ملک سیفٹی ٹیم نے دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا، جہاں دودھ اور دہی کے نمونے لے کر موقع پر ٹیسٹ کیے گئے۔ جانچ کے دوران دودھ اور دہی میں سکمڈ ملک پاڈر اور پانی کی وافر مقدار ملانے کا انکشاف ہوا، جس پر تین ملک شاپس مالکان کو جرمانے کیے گئے جبکہ معمولی نقائص پر چھ مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

اسی طرح ڈیرہ اللہ یار شہر اور اس کے مختلف مضافاتی علاقوں میں زونل انسپیکشن ٹیم نے کریانہ اور جنرل اسٹورز کی چیکنگ کی۔ اس دوران فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی اور ناقص خوراک کی فراہمی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔ حکام کے مطابق متعلقہ دکانداروں کو اس سے قبل بھی فوڈ بزنس کے لیے لازمی لائسنس حاصل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں جبکہ معمولی نقائص پر متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی دیے گئے۔کوئٹہ کے علاقے مری آباد پر کارروائی کے دوران ایک پولٹری شاپ مالک کو صفائی کے ناقص انتظامات، زنگ آلود ریفریجریٹر، گندے فرش اور خراب مرغی کی کلیجی کی برآمدگی پر جرمانہ کیا گیا۔دوسری جانب مسلم باغ کے مین بازار میں بی ایف اے کی زونل انسپیکشن ٹیم نے مختلف کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا، جہاں چار ملک شاپس، دو ہوٹلز اور دو جنرل اسٹورز کے مالکان کو جرمانے کیے گئے۔

حکام کے مطابق ان مراکز میں صفائی کی ابتر صورتحال، ورکرز کی ذاتی صفائی کا فقدان، دودھ میں پانی کی ملاوٹ، زنگ آلود ریفریجریٹرز، صارفین کے لیے ٹوٹے ہوئے برتنوں کا استعمال اور کھانے پینے کی اشیا میں ممنوعہ چائنیز نمک استعمال کرنے پر کارروائی کی گئی جبکہ متعدد دیگر مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔بی ایف اے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں خوراک کے کاروبار سے وابستہ مراکز کی نگرانی اور معائنہ جاری رہے گا، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)