اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے بینکوں کے کنسورشیم (ایس سی او۔آئی بی سی )کی 27۔2026کے لیے چیئرمین شپ سنبھال لی ہے،سلطان علی الانہ نے کنسورشیم کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ ذمہ داری ایسے وقت میں سنبھالی گئی ہے جب ملک 27۔2026کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی بھی صدارت کر رہا ہے جس سے علاقائی تجارت، سرمایہ کاری، مالیاتی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی ہورہی ہے۔
وزارت خزانہ نے سلطان علی الانہ کو چیئرمین کی اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے، سرحد پار تجارت و سرمایہ کاری میں سہولیات فراہم کرنے اور علاقائی انضمام و مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



