اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا
سندھ

شہید بینظیرآباد میں انٹر سکول بوائز ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا آغاز کل ہوگا

شہید بینظیرآباد میں انٹر سکول بوائز ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا آغاز کل ہوگا

حیدرآباد۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور محکمہ تعلیم شہید بینظیرآباد کے تعاون سے ضلع شہید بینظیرآباد میں ہاکی کے فروغ اور سکول سطح پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے انٹر سکول (بوائز) ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 5 اکتوبر 2026سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہاکی سٹیڈیم نوابشاہ میں ہوگا۔ چیمپئن شپ میں نوابشاہ کے مختلف سکولوں کی 8 ٹیمیں دو پولز میں حصہ لے رہی ہیں۔ پول اے میں GBHS نیو سوسائٹی، GBHS نیا مدرسہ، GBHS لائن پار اور گورنمنٹ MPL ہائی سکول شامل ہیں، جبکہ پول بی میں GBHS افضل شاہ، GDCHS HM خواجہ (نمبر 1)، GBHS شاہ ولی اللہ اور GBHS مسلم سکول شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے کے میچز 5 سے 10 اکتوبر تک روزانہ صبح کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز 12 اکتوبر کو جبکہ فائنل 13 اکتوبر 2026 کو شام 4 بجے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہاکی سٹیڈیم نوابشاہ میں کھیلا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق تمام ٹیمیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں گی۔

سکول سطح پر ہاکی کے ایسے مقابلوں کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا اور مستقبل کے باصلاحیت ہاکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی سکول ہاکی کے فروغ اور گراؤنڈ لیول سے ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے ملک بھر میں پروگرامز جاری رکھے ہوئے ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)