اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی سکواش ٹیم کا شاندار استقبال دوستانہ فٹ بال میچ، ارجنٹائن نے برکینا فاسو کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کر دیا ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کے شعبے میں اہم پیشرفت ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی وفاقی وزیرِ ریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش،بھارتی نشریاتی ادار ہ اے این آئی صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفیروں نے ایم ٹی آنر 25 کے عملہ کے چار زخمی پاکستانی ارکان اورتین میتوں کو کراچی روانہ کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی سکواش ٹیم کا شاندار استقبال دوستانہ فٹ بال میچ، ارجنٹائن نے برکینا فاسو کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کر دیا ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کے شعبے میں اہم پیشرفت ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی وفاقی وزیرِ ریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش،بھارتی نشریاتی ادار ہ اے این آئی صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفیروں نے ایم ٹی آنر 25 کے عملہ کے چار زخمی پاکستانی ارکان اورتین میتوں کو کراچی روانہ کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
قومی خبریں

ابتدائی سٹیج پر تشخیص سے چھاتی کے کینسر پر قابو پایا جا سکتا ہے،رپورٹ

ابتدائی سٹیج پر تشخیص سے چھاتی کے کینسر پر قابو پایا جا سکتا ہے،رپورٹ

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ ہے، ملک میں تقریباٌ ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین کو چھاتی کے کینسر کا خدشہ ہےاور سالانہ 90 ہزار کیس رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ 40 ہزار خواتین زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔

معروف طبی ماہر ڈاکٹر آصف چنڑ نےچھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینہ کے حوالے سے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسر چھاتی کے خلیوں سے بنتا ہے اور یہ مردو خواتین میں ہو سکتا ہے تاہم خواتین میں اس بیماری کا تناسب زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس دوران سب سے زیادہ تشخیص چھاتی کے سرطان کی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر آصف چنڑ نے کہا کہ اسی وجہ سے آگہی کیلئے ایک ہفتہ نہیں بلکہ اکتوبر کا پورا مہینہ مختص کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھاتی کے کینسر کے 66 فیصد مریضوں کی تشخیص 55 سال کی عمر کے بعد ہوتی ہے تاہم بیماری کی ابتدائی سٹیج پر تشخیص سے چھاتی کے کینسر پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کے حوالہ سے عوامی شعور کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)